مغربی بنگال اردو اکاڈمی کی جانب سے ہر سال کل ہند کتاب میلے کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں پورے ملک سے ناشر شرکت کرتے ہیں اس کے علاوہ مغربی بنگال کے متعدد اسکولوں کو ان کی کارکردگی کے بنا پر انعامات دیئے جاتے ہیں.
کتاب میلہ کے دوران بچوں کے لئے بھی کئی طرح مقابلہ جاتی پروگرام کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں غزل خوانی نظم خوانی وغیرہ اس سال سے کتاب میلے میں ریاستی سطح پر بہترین کتاب کے لئے ایوارڈ بھی دیا جائے گا ساتھ ہی اس بار ملک کے حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے احتجاجی مشاعرے کا انعقاد کیا گیا.
اس سال چار دن کے بجائے دو دن ہی شاعر کا انعقاد کیا جائےگا ۔مغربی اردو اکاڈمی کی جانب سے ایک پریس کانفرنس میں اردو اکاڈمی کے کارگزار چئیر پرسن سید شہاب الدین حیدر نے کہا کہ مغربی اردو اکاڈمی کا سالانہ کل ہند اردو کتاب میلہ آئندہ 18 جنوری سے شروع ہو رہا ہے جو 26 جنوری تک جاری رہے گا اس بار کچھ نئے پبلشر بھی تشریف لا رہے ہیں .
مغربی بنگال اردو اکاڈمی کی سیکریٹری نزہت زینب نے کہا کہ اس بار کا کل ہند کتاب میلے میں ایک نئی روایت کی شروعات ہو رہی ہے اکاڈمی کی جانب سے ریاستی سطح پر بہترین کتاب کے لئے دیئے جانے والا سالانہ ایوارڈ برائے 2018 کتاب میلہ کے دوران ہی دیا جائے۔
اردو کتاب میلے کی تیاریاں جاری ہے حاجی محمد محسن اسکوائر میں ہر سال کل ہند کتاب میلے کا انعقاد کیا جاتا ہے بک اسٹال بنانے کا کام جاری ہے اور دوسری تیاریاں بھی تقریبا مکمل ہونے کو ہے۔