وزیراعظم نریندر مودی آئندہ کل سنیچر کو کلکتہ پورٹ ٹرسٹ کی تقریب میں شرکت کرنے کے لئے مغربی بنگال کے دارلحکومت کولکاتا پہنچے ۔ائیر پورٹ پر ریاستی وزیرفرہاد حکیم اور بی جے پی کےارکان پارلیمان نے ان کا شاندار استقبال کیا۔
شہریت ترمیمی ایکٹ اور این آر سی کے خلاف مغربی بنگال کے دارلحکومت میں احتجاج کے دوران وزیر اعظم نرینددر مودی کل دوپہر کولکاتا پہنچے ہیں۔
پولس کی سیکورٹی کے سخت انتظامات کے دوران دمدم ائیر پورٹ سے کلکتہ آنے والے راستے پر جگہ جگہ مودی واپس جاؤ کے بینر کے ساتھ بڑی تعداد میں لوگ سڑکوں پر موجودہیں۔
تاہم وزیر اعظم ائیر پورٹ سے سڑک کے راستے راج بھون جانے کے بجائے ہیلی کاپٹر کے ذریعہ ریس کورس میں لینڈ کریں گے اور پھر وہا ں سے تقریبا دو کلو میٹر کی مسافت بذریعہ کار طے کریں گے ۔
ترنمول کانگریس اور بایاں مھاذ کے طلباء شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف ریاست کے مختلف علاقوں میں احتجاج کاسلسلہ جاری رکھا ہے۔
دوسری طرف کولکاتا کے پار ک سرک میدان میں مسلم خواتین اور غیرمسلم خواتین شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف احتجاج کررہی ہیں۔پارک سرکس میدان کولکاتا کا شاہین باغ بن گیا ہے۔
وزیراعظم نریندرمودی ایئر پورٹ سے ریس کورس پہنچے اور پھر وہاں سے راج بھون کے لیے روانہ ہوگیے۔اس دوران کانگریس،بائیں محاذ سمیت دیگر تنظیموں نے احتجاج کرتے ہوئے ان کے خلاف واپس جاؤ کے نعرے لگائے۔
ریس کورس ،کالج اسٹریٹ، مہدی بگان،ہسٹنگ اور ہوڑہ میں وزیراعظم کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاج کیاگیا۔
کولکاتا کے ہاتھی بگان میں وزیراعظم نریندرمودی کاپتلا نذرآتش کیاگیا ۔
شہریت ترمیمی ایکٹ اور این آر سی کے خلاف مغربی بنگال کے دارلحکومت میں احتجاج کے دوران وزیر اعظم نرینددر مودی کل دوپہر کولکاتا پہنچے ہیں۔