مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا کے راجا بازار میں این پی آر کے خلاف گزشتہ دس دنوں سے جاری ریلے بھوک ہڑتال کو ختم کر دیا گیا۔
آئندہ یکم اپریل سے پورے ملک میں این پی آر پر کام شروع ہونے والا ہے جس کی مخالفت میں راجا بازار کے شیرین باغ میں ریلے بھوک ہڑتال کیا جا رہا تھا اور روزانہ دس سے بارہ افراد بھوک ہڑتال کر رہے تھے
لیکن آج سے بھوک ہڑتال ختم کر دیا گیا ۔اسکے بعد آج دھرنے پر بیٹھی خواتین نے راجا بازار موڑ پر ناکہ بندی کرکے سڑک کو تقریبا ایک گھنٹے تک بند رکھا گیا۔
اس کے بعد خواتین نے وزیر اعظم نریندر مودی کا پتلا نذر آتش کیا۔دھرنے کی اہتمام کرنے والی کمیٹی جوائنٹ فورم اگینسٹ این آر سی کے رکن منظر جمیل نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ہم نے مغربی بنگال حکومت سے آر ٹی آئی کے ذریعے کچھ جانکاری طلب کی تھی کہ بنگال میں این پی آر ہوگا یا نہیں ہمیں اس کا جواب ملا ہے ۔
اس کے مطابق بنگال میں نئے نکات والے سین پی آر پر تمام کارروائی روک دی گئی ہے۔مرکزی حکومت کی جانب سے نئے نکات کے ساتھ این پی آر بنگال حکومت عمل نہیں کرے گی۔
اس پر ہم نے آج سے ریلے بھوک ہڑتال کا اختتام کرنے کا فیصلہ کیا ہے لیکن این آر سی اور سی اے اے کے خلاف ہماری لڑائی جاری رہے گی اور دھرنا معمول کے مطابق جاری رہے گا۔
دھرنے ہر بیٹھیں خواتین وزیر اعظم نریندر مودی کا پتلا بھی نذر آتش کیا اور راجہ بازار کی ناکہ بندی کرکے حکومت کے خلاف اپنی ناراضگی کا اظہار بھی کی۔