کورونا وائرس سے نجات دلانے کا دعوی کرتےہوئے ایک شخص کو مغربی بنگال کے ہگلی ضلع کے ڈانکونی میں گائے پیشاب فروخت کرتے ہوئے دیکھا گیا۔
کئی لوگوں کو گائے کا پیشاب تقسیم کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔اس کے بعد کولکاتا میں بھی یہ واقع پیش آیا ایسا کرنے والوں کا دعوی ہے کہ گائے کے پیشاب سے کورونا وائرس کا علاج ممکن ہے ۔
کولکاتا میں کا پیشاب تقسیم کرنے والے بی جے پی رہنما کو اج پولس نے گرفتار کر لیا ہے۔ڈانکونی میں محمود علی نام کے ایک شخص کو گائے کا پیشاب فروخت کرتے ہوئے پایا گیا۔جس کو پولس نے پہلے ہی گرفتار کر لیا ہے۔
گزشتہ کل کولکاتا کے جوڑا سانکو تھانہ علاقے میں نرائن چٹرجی جو بی جے پی رہنما ہے انہوں نے گائے کی پوجا کی اور پھر گائے کا پیشاب بھی لوگوں میں تقسیم کیا اور پراساد کے طور پر لڈو بھی تقسیم کیا .
لیکن لڈو کے لئے یہ شرط لگادی گئی کہ گائے کا پیشاب بھی پینا پڑے گا۔جوڑا سانکو تھانہ میں گائے کا پیشاب تقسیم کرنے کی تصویر سامنے آتے ہی چہ مگوئیاں شروع ہوگئ اور اس کی مذمت بھی کی جانے لگی۔
اس واقعہ کے خلاف نرائن چٹرجی کے خلاف جوڑا سانکو تھانہ میں شکایت بھی درج کرائی گئی جس کے بعد پولس نے اس کو گرفتا کر لیا۔