مغربی بنگال مدھیامک بورڈ کے امتحانات کا آج سے آغاز ہو گیا ۔ دس لاکھ سے زائد امیدوار اس،بار امتحان دے رہے ہیں۔ کئی امتحانات کے مراکز پر پہنچے میں امیدواروں کو دشواریاں بھی ہو رہی ہیں جس کو دیکھتے ہوئے سیالدہ روٹ کے آٹو رکشا والوں نے مدھیامک بورڈ کے امتحانات دینے والے امیدواروں کے لئے مفت خدمات دے رہے ہیں۔
صرف مراکز تک پہنچا نہیں رہے بلکہ اور بھی مدد بہم پہنچا رہے ہیں ۔کئی آٹو رکشا والوں کا کہنا تھا یہ خدمات مدھیامک بورڈ کے امتحانات مکمل ہونے تک جاری رہیں گے سیالدہ سے بڑا بازار کو جانے والی روٹ نمبر 74 کے پاس آنے والی طلباء کو مفت خدمات دی جا رہی ہے۔
آٹو رکشا والوں کو امتحان گاہ کا نام بتاتے ہی ان کو پہنچادیا جا رہا ہے اور امتحان ختم ہونے پر امتحان گاہ سے واپس بھی لایا جا رہا ہے ۔
تقریبا 60 سے 65 آٹو رکشا والے اس کام میں لگے ہوئے ہیں ان کا کہنا ہے کہ وہ طلباء کی بہتر مستقبل کے لئے ان کی مدد کر رہے ہیں اور ہائر سکنڈری امتحانات کے دوران بھی یی خدمات جاری رکھیں گے۔