پورے ملک میں این آر سی اور سی اے اے کے خلاف احتجاج و مظاہرے جاری ہیں خصوصی طور پرمغربی بنگال میں اس قانون کے خلاف احتجاج و مظاہرے شباب پر ہے ریاستی حکومت کی جانب سے بھی ان قوانین کو منسوخ کرنے کا دعوی کیا جا رہا ہے ۔
خود ریاستی وزیر اعلی ممتا بنرجی اس کے خلاف سرگرم ہیں ۔آج اس سلسلے میں مغربی بنگال ریاستی حکومت کے وزیر برائے لائبریری امور صدیق اللہ چودھری نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے کہا کہ ہماری حکومت کا موقف بالکل واضح ہے۔
ہم این آر سی اور شہریت ترمیمی قانون کے خلاف ہیں ہماری وزیر اعلی ممتا بنرجی نے پوری شدت سے اس کی مخالفت کر رہی ہیں اور انہوں نے کہا ہے کہ این آر سی اور شہریت ترمیمی قانون کے خلاف ریاستی اسملبی میں بل پیش لیا جائے گا ۔
ملک میں سب پہلے وزیر اعلی ممتا بنرجی نے ہی این آر سی اور شہریت ترمیمی قانون کی مخالفت کی ورنہ سب خاموش تھے لیکن سب دوسری ریاستوں کی جانب سے بھی اس کی مخالفت شروع ہو چکی ہے آئندہ کل وزیر سلی گوڑی میں این آر سی اور شہریت ترمیمی قانون کے خلاف کی مخالفت میں ایک بڑی ریلی کریں گی ۔
جمہوریت ملک میں پر امن احتجاج کرنے کا سب کو حق ہے این آر سی اور شہریت ترمیمی قانون کے خلاف ریاستی اسملبی میں بل کب لایا ج آئے گا اس کا اعلان وزیر اعلی ممتا بنرجی نے کریں گی ۔