ETV Bharat / state

ریڈ زون میں پولیس کی سخت نگرانی میں رمضان کی سرگرمیاں جاری - ریڈ زون میں پولس کی سخت نگرانی میں رمضان کی سرگرمیاں جاری

کولکاتا شہر کے مسلم علاقوں میں رمضان کے مد نظر افطار کی خریداری کے دوران پولیس کی بڑی تعداد بازاروں میں ڈیوٹی پر تعینات کردی گئی ہے۔

ریڈ زون میں پولس کی سخت نگرانی میں رمضان کی سرگرمیاں جاری

author img

By

Published : Apr 30, 2020, 7:54 PM IST

مغربی بنگال میں موجودہ حالات کا جائزہ لینے کے بعد حکومت نے چار اضلاع کو رید زون میں رکھا ہے۔جس میں کولکاتا ضلع بھی شامل ہے۔

کولکاتا کے قریب تین سو علاقوں کو کنٹینمنٹ کی کیٹگریز میں رکھا گیا ہے۔خصوصی طور شمالی اور مرکزی کولکاتا میں حالات سب سے زیادہ تشویشناک ہیں۔

ریڈ زون میں پولس کی سخت نگرانی میں رمضان کی سرگرمیاں جاری

دوسری جانب ان علاقوں میں پولس نے لاک ڈاؤن کے نفاز کے لئے سخت کارروائی کر رہی ہے۔ہوڑہ کے ٹکیہ پاڑہ میں پیش آئے واقعہ کے بعد سے پولس مزید سرگرم ہو گئی ہے۔

خصوصی طور پر رمضان المبارک کے مہینے کے مد نظر مسلم علاقوں میں افطار کی خریداری کے لئے ہونے والی بھیڑ کو دیکھتے ہوئے بازاروں میں پولس اہلکاروں کو بڑی تعداد میں تعینات کیا گیا ہے۔

کولکاتا کا راجا بازار کا علاقہ بھی ریڈ زون میں ہے۔جسے دیکھتے ہوئے بازار کو دوسری طرف کشادہ جگہ پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ہر وقت پولس کے اہلکار موجود رہتے ہیں۔ایک مخصوص دوری پر دکانیں لگائی جا رہی ہیں ساتھ ہی بغیر مادک پہنے خریداری کرنے انے والے کو پولس خریداری کرنے سے روک دے رہی ہے۔

لگاتار خریداری کرنے والوں سے معاشرتی دوری قائم رکھنے کی اپیل کی جا رہی ہے۔اس کوشش کا فائدہ بھی ہو رہا ہے۔لوگ لاک ڈاؤن کے اصول و ضوابط پر عمل کرتے ہوئے خریداری کر رہے ہیں۔

ڈیوٹی پر موجود پولس عملہ بازار کی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے لئے ویڈیو بھی بنا رہے ہیں۔بازار میں ایک دکاندار نے بتایا کہ ہر وقت پولس کی موجودگی کی وجہ سے لوگ لاک ڈاؤن پر عمل کر رہے ذیادہ تر لوگ ماسک کا استعمال کر رہے ہیں۔بازار میں بھیڑ نہ ہو اس کو یقینی بنانے کے لئے پولس ہر وقت موجود رہتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.