ETV Bharat / state

'بیرون ملک سے واپس آنے والوں کو ضروری اصولوں پرعمل کرنا ہوگا' - کولکاتا پولس کمشنر انون شرما

بیرون ملک سے ملک واپسی کرنے والوں کے لئے کولکاتا پولیس کی جانب سے سخت انتباہ جاری کیا گیا ہےجس کے مطابق اگر کوئی بیرون ملک سے ملک واپسی کرتا ہے تو اس،کو تمام ضروری ضوابط پر ع کرنا ہوگا ورنہ ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

بیرون ملک سے لوٹنے والوں کو ضروری  اصولوں پر عمل کرنا ہوگا

author img

By

Published : Mar 21, 2020, 10:58 PM IST

کولکاتا پولیس کمشنر انوج شرما نے آج کہا ہے کہ جو بیرون ملک سے واپسی کر رہے ہیں ان سے اپیل ہے کہ وہ تمام ضوابط پر عمل کریں، ایسا نہ کرنے پر ان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان کو نظر بند کرنا پڑے گا۔

بیرون ملک سے لوٹنے والوں کو ضروری  اصولوں پر عمل کرنا ہوگا
بیرون ملک سے لوٹنے والوں کو ضروری اصولوں پر عمل کرنا ہوگا

دوسری جانب وزیراعلی ممتا بنرجی نے یقین دہانی کرائی ہے کہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے پر زیادہ خوف زدہ نہ ہوں۔ علاج کرائیں سب ٹھیک ہو جائےگا۔

واضح رہے کہ اب تک بنگال میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے سب بیرون ممالک سے واپسی کرنے والے لوگ ہیں۔

بیرون ممالک سے واپسی کرنے والوں کو 14 دنوں تک کورینٹائن کی مدت پوری کرنی ہوگی ورنہ ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

وزیراعلی کے انتباہ کے بعد آج کولکاتا پولیس نے بھی ٹویٹ کرکے یہ بات دہرائی ہے۔ وزیراعلی نے یہ بھی ہدایت دی ہے کہ اگر بیرون ملک سے واپس آنے والے گھر میں نظر بند نہیں ہوں گے تو انتظامیہ کو طاقت کا استعمال کرنا پڑے گا۔

کولکاتا پولیس نے اپنے ٹویٹ میں مزید لکھا ہے کہ اب تک دو لوگوں کو کورونا وائرس سے متاثر پایا گیا ہے ان کو بیرون ملک میں یہ بیماری ہوئی ہے۔

انہوں نے ضوابط کی خلاف ورزی کی جس کی وجہ سے ریاست میں خوف کا ماحول پیدا ہوا ہے لیکن اب ایسا کسی کو کرنے نہیں دیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.