اردو و فارسی کے 19ویں صدی کے عظیم شاعر مرزا اسد اللہ خان غالب کی کلکتہ آمد کے 192 سال مکمل ہونے پر مغربی بنگال اردو اکاڈمی کی جانب سے اس موقع کو تاریخی بنانے کے لئے پانچ روزہ بیاد غالب تقریب کا انعقاد کیا گیا.
اس کے دوران مختلف انداز میں غالب کو خراج عقیدت پیش کی گئی بیاد غالب تقریبات کے آخری روز فسانہ غالب بزبان افسانہ کت تحت غالب کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ملک معروف افسانہ نگاروں نے اپنے افسانے کے ذریعے غالب کو پیش کرنے کی کوشش کی ۔
اس کے بعد شام کو غالب کے سفر کلکتہ کے دوران کلکتہ مدرسہ کے حاجی محمد محسن اسکوائر میں ہونے والے تاریخی مشاعرے پر مبنی ایک ڈرامہ بھی پیش کیا گیا جسکو بہت پسند کیا گیا۔
محمد سعید عالم کی ہدایت میں غالب سے متعلق اس دوران کئی ڈرامے پیش کئے جن میں غالب دور حاضر میں، دہلی کا آخری یادگار مشاعرہ اور غالب کلکتہ مشاعرہ ان ڈراموں میں غالب کی شخصیت کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کرنے کی کوشش کی گئی۔
اس کو لوگوں نے بہت پسند کیا اس کے علاوہ آخری دن ایک طرح مشاعرے کا بھی انعقاد کیا گیا۔بیاد غالب پانچ روزہ تقریب کا آج شاندار اختتام ہوا
لیکن وہیں ملک کے نہ مساعد حالات کے درمیان کولکاتا کے میں اردو والوں کا اس طرح جشن میں مصروف ہونا کئی لوگوں کو گراں گزر رہی ہے اور اس پر نکتہ چینی بھی ہو رہی خصوصی طور پر سوشل میڈیا پر لوگ ناراضگی کا اظہار کر رہے ہیں۔