ETV Bharat / state

کولکاتا میں دہلی تشدد کے خلاف احتجاج

author img

By

Published : Feb 26, 2020, 9:20 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 4:34 PM IST

کولکاتا میں دہلی میں اقلیتی طبقے پر ہوئے حملے کے خلاف وی دی پیوپل نامی تنظیم کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔

کولکاتا میں دہلی فسادات کے خلاف احتجاج
کولکاتا میں دہلی فسادات کے خلاف احتجاج

مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا کے میئر روڈ گاندھی مجسمہ کے پاس لوگوں نے جمع ہوکر دہلی پولیس اور مرکزی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔ احتجاج میں سینکٹروں لوگوں نے شرکت کی۔ لوگوں نے بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کے خلاف جم کر نعرہ بازہ کی۔

کولکاتا میں دہلی فسادات کے خلاف احتجاج
کولکاتا میں دہلی فسادات کے خلاف احتجاج

دہلی میں فساد کے لئے ترغیب دینے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔ وی دی پیوپل کے کارکنان نے دہلی فسادات کے خلاف اور دہلی پولیس کے رول کی سخت مذمت کی۔

کولکاتا میں دہلی فسادات کے خلاف احتجاج

انہوں نے ساتھ ہی اس تشدد کو منصوبہ بند قرار دیا۔ ایک گھنٹے تک گاندھی مجسمہ کے پاس دہلی تشدد کے خلاف دھرنا جاری رہا ۔ دھرنے میں شامل نوشین نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح سے منصوبہ بناکر دہلی میں مسلمانوں پر حملے کئے جا رہے ہیں ۔

وہ نہایت ہی پریشان کن ہیں ان واقعات نے ہماری نیندیں اڑا دی ہے مسلمانوں کو نشانہ بنا کر ان کی داڑھی اور ٹوپی دیکھ کر حملے کئے جا رہے ہیں محلوں میں بھگوا جھنڈے لگا کر نشاندھی کی جا رہی ہے تاکہ علاقوں کی شناخت ہو سکے گلے میں نکشتر کا مالا دیکھ کر نشاندھی کی جا رہی ہے کہ کش مذہب سے تعلق ہے ۔

مسلم علاقوں میں پولس کی موجودگی میں خونی کھیل کھیلا جا رہا ہے ۔پولس خاموش تتماشائی بنی ہوئی ہے فساد بھڑکانے والوں کے خلاف ایف آئی آر تک درج نہیں کیا گیا۔

دہلی پولس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ہم دہلی پولس کی مذمت کرتے ہیں ہم دہلی فسادات کی مذمت کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز دہلی میں شہریت ترمیمی ایکٹ کی مخالفت اور حمایت کرنے والوں کے درمیان تشدد کا واقع رونما ہوا تھا ۔

اس دوران اب تک متعدد افراد کی موت ہو چکی ہے۔ تشدد کے دوران کروڑوں روپے کا نقصان بھی ہو ا ہے۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 4:34 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.