ETV Bharat / state

پارک سرکس: خیمہ لگانے کی اجازت، خواتین کے حوصلے بلند - مغربی بنگال کے دارلحکومت کولکاتا

کولکاتا کے پارک سرکس میں خواتین کا حوصلہ بلند ہے۔ دھرنے کے مقام پر حکومت کی جانب سے خیمہ، ساؤنڈ سسٹم اور لائٹ لگانے کی اجازت ملنے سے ان کے جوش و ولولے کو مزید تقویت ملی ہے، دھرنے پر بیٹھیں خواتین نے حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے ۔

پارک سرکس دھرنا
پارک سرکس دھرنا
author img

By

Published : Jan 17, 2020, 7:35 PM IST

دہلی کی شاہین باغ میں دھرنے پر بیٹھی خواتین پورے ملک کے لئے اورخاص طورپرخواتین کے لیے مثال بن چکی ہیں ۔ ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ملک کے مختلف ریاستوں میں خواتین این آر سی اور شہریت ترمیمی قانون کے خلاف دھرنا و احتجاج کر رہی ہیں ۔ شاہین باغ کے ہی طرح مغربی بنگال کے دارلحکومت کولکاتا کے پارک سرکس میدان میں بھی گزشتہ 11دنوں سے مرکزی حکومت، این آر سی این پی آر اور شہریت ترمیمی قانون کے خلاف لگاتار احتجاج و دھرنا جاری ہے۔

پارک سرکس دھرنا

اس دوران دھرنے پر بیٹھی خواتین کو کھلے آسمان کے تلے سردی میں دھرنے پر بیٹھے رہنے کے دوران کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا، رات بھر کھلے آسمان تلے اندھیرے میں کاٹنا پڑتا تھا جسے دیکھتے ہوئے مقامی انتظامیہ سے کئی بار خیمہ لگانے، لائٹ اورساؤنڈ سسٹم کے لئے اجازت مانگی گئی تھی۔ لیکن اس کی اجازت نہیں ملی تھی ۔

گزشتہ روزحکومت کی جانب سے خیمہ، ساؤنڈ سسٹم اورلائٹ لگانے کی اجازت مل گئی۔ اس کے بعد سے دھرنے پر بیٹھی خواتین کے حوصلے کو مزید تقویت ملی ہے۔ اس سلسلے میں ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے اس تحریک میں اہم رول ادا کرنے والی عصمت جمیل نے بتایا کہ حکومت سے بار بار گزارش کرنے کے بعد ہمیں اس کی اجازت ملی کئی بار کولکاتا کے مئیر فریاد حکیم سے ملاقات کرنی پڑی ۔

پارک سرکس دھرنا
پارک سرکس دھرنا

پھر گزشتہ 15جنوری کووزیراعلی ممتا بنرجی سے ان کی رہائش گاہ پر میری میٹنگ ہوئی تھی۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی تھی، جس کے بعد 16 جنوری کو ہمیں اجازت مل گئی۔ اس کے لئے ہم ممتا بنرجی اور انتظامیہ کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ہماری پریشانیوں کو سمجھا۔

انہوں نے کہا کہ 'ہم آئندہ 22 جنوری کے سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کررہے ہیں اس فیصلے پر ہماری تحریک کی سمت طے ہوگی۔ دھرنے پر بیٹھی خواتین کو گلاب کا پھول دے کر حوصلہ افزائی کی جارہی ہے ۔ ایک کارکن نے بتایا کہ پارکس سرکس میدان میں صرف ہندوستان نظرآرہا ہے۔

یہاں نہ کوئی ہندو ہے اورنہ کوئی مسلمان ہم گلاب کے ذریعے پیارو محبت بانٹ رہے ہیں اس دھرنے میں طلباء کی بھی برے پیمانے پر ہرروز شرکت رہتی ہے خصوصی طور پر عالیہ یونیورسٹی کے طلباء سرگرم ہیں۔

Intro:کولکاتا کے پارک سرکس میں پر جوش خواتین کا حوصلہ بلند ہے اور دھرنے کے مقام پر حکومت کی جانب سے خیمہ لگانے ساؤنڈ سسٹم اور لائٹ لگانے کی اجازت ملنے سے ان کے جوش و ولولے کو مزید تقویت ملی ہے دھرنے پر خواتین نے حکومت کا اسکے لئے شکریہ ادا کیا ہے ۔

Body:دہلی کی شاہین باغ نے پورے ملک کے خواتین کے لئے مثال بن چکی ہیں اور ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ملک کے مختلف ریاستوں میں خواتین این آر سی اور شہریت ترمیمی قانون کے خلاف دھرنا و احتجاج کر رہی ہیں شاہین باغ کے ہی طرح کولکاتا کے پارک سرکس میدان میں بھی گزشتہ 11دنوں سے مرکزی حکومت اور این آر سی این پی آر اور شہریت ترمیمی قانون کے خلاف لگاتار احتجاج و دھرنا جاری لیکن اس دوران دھرنے پر بیٹھی خواتین کو کھلے آسمان کے تلے سردی میں دھرنے پر بیٹھے رہنے کے دوران کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا رات بھر کھلے آسمان کے تلے اندھیرے میں کاٹنا پڑتا تھا جسے دیکھتے ہوئے مقامی انتظامیہ سے کئی بار خیمہ لگانے اور لائٹ اور ساؤنڈ سسٹم کے لئے اجازت مانگی گئی لیکن اس کی اجازت نہیں مل رہی تھی گزشتہ کل حکومت کی جانب سے خیمہ ،ساؤنڈ سسٹم اور لائٹ لگانے کی اجازت مل گئی جس کے بعد سے دھرنے پر بیٹھی خواتین کے حوصلے کو مزید تقویت ملی ہے اس سلسلے میں ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے اس تحریک میں اہم رول ادا کرنے والی عصمت جمیل نے بتایا کہ حکومت سے بار بار گزارش کرنے کے بعد ہمیں اس کی اجازت ملی کئی بار کولکاتا کے مئیر فریاد حکیم سے ملاقات کرنی پڑی اور پھر گزشتہ 15جنوری کووزیر اعلی ممتا بنرجی سے ان کے رہائش گاہ پر میری بسٹ ہوئی تھی انہوں نے یقین دہانی کرائی تھی جس کے بعد 16 جنوری کو ہمیں اجازت مل گئی اس کے لئے ہم ممتا بنرجی اور انتظامیہ کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ہماری پریشانیوں کو سمجھا انہوں نے کہا کہ ہم آئندہ 22 جنوری کے سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کررہے ہیں اس فیصلے پر ہماری تحریک کی سمت طے ہوگی ۔دھرنے پر بیٹھی خواتین کو گلاب کا پھول کر اس کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے ایک کارکن نے بتایا کہ آج پارکس سرکس میدان میں صرف ہندوستان نظر آ رہا ہے یہاں نہ کوئی ہندو ہے اور کوئی مسلمان ہم گلاب کے ذریعے پیار بانٹ رہے ہیں اس دھرنے میں طلباء کی بھی برے پیمانے پر ہر روز شرکت رہتی ہے خصوصی طور پر عالیہ یونیورسٹی کے طلباء سرگرم ہیں ۔

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.