ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد میں لگاتار اضافہ ہو رہا ہے۔ حالات کو مزید خراب نہ اس کے مد نظر مختلف اداروں کی طرف سے کام بند کرنے کا فیصلہ کیا جا رہا ہے.
وہیں کئی ادارے ملازمین کو گھر سے کام کرنے کی ہدایت دے رہے ہیں۔ کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والے خدشات کو دیکھتے ہوئے مغربی بنگال بار کونسل نے آئندہ 31مارچ تک کام نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
آج بار کونسل کی میٹنگ کے بعد ایک نوٹس جاری کر کے یہ کہا گیا کہ کووڈ 19 کا پورے ملک میں اثر پڑ رہا ہے جس کی روک تھام کے لئے کچھ اقدامات کرنا ناگزیر ہو چکا ہے۔
کلکتہ ہائی کورٹ نے بھی یہ اعلان کیا ہے کہ 25 تک عدالت میں صرف ضروری کام ہی کئے جائیں گے۔اس،فیصلے کو مد نظر رکھتے ہوئے آج بار کونسل نے آئندہ 31مارچ تک کام نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔30 مارچ کو بار کونسل کی سیک اور میٹنگ ہوگی جس آئند کے لائحہ عمل پر فیصلہ لیا جائے گا۔
کورونا کی وجہ سے عالمی اموات کی تعداد 10،000 کو عبور کر چکی ہے۔ سب سے زیادہ اموات اٹلی میں ہوئی ہیں ، جہاں 3،400 سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور اس کے بعد چین میں ہلاکتوں کی تعداد 3،132 ہے ۔ دنیا میں کم از کم 2،44،500 افراد اس وائرس سے متاثر ہیں۔
بھارت میں جمعہ کے روز کورونا سے متاثر افراد کی تعداد 242 کو عبور کرچکی ہے ، جبکہ وبائی مرض سے اب تک ملک میں پانچ افراد کی موت واقع ہوچکی ہے۔