ہگلی (مغربی بنگال):مغربی بنگال کے گورنر سی وی آنند بوس ہگلی ضلع کے آج تقریباً 12:30 بجے رشڑا پہنچے۔گورنر سی وی آنند بوس ریل گیٹ نمبر 4 گئے جہاں پیر کی رات پھر بدامنی پھیل گئی۔دونوں گروپوں کے لوگوں نے ایک دوسرے پر پتھراو کیا۔ وہاںان کے ساتھ چندن نگر پولس کمشنر امیت پی جوالگی بھی تھے۔
-
#WATCH via ANI Multimedia | West Bengal Governor CV Ananda Bose assures action against violent incidentshttps://t.co/gZi7jffhmm
— ANI (@ANI) April 4, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">#WATCH via ANI Multimedia | West Bengal Governor CV Ananda Bose assures action against violent incidentshttps://t.co/gZi7jffhmm
— ANI (@ANI) April 4, 2023#WATCH via ANI Multimedia | West Bengal Governor CV Ananda Bose assures action against violent incidentshttps://t.co/gZi7jffhmm
— ANI (@ANI) April 4, 2023
اس دوران پولیس کمشنر نے ایک رپورٹ میں اس کی تفصیلات بھی دیں۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ لوگوں کو امن سے رہنے کا حق ہے۔ میں یہاں ساری صورتحال دیکھنے آیا ہوں۔ سخت کارروائی کی جائے گی۔ قانون کو شرپسندوں کے ہاتھ میں نہیں جانے دوں گا۔ بنگال کے لوگوں کو امن سے رہنے کا حق ہے۔ امن بحال ہو جائے گا۔ شرپسندوں کو سخت سزا دی جائے گی۔
گورنر نے کہا کہ انہوں نے پولیس افسران سے صورتحال کے بارے میں دریافت کیا ہے کہ پیر کی رات کیا ہوا اور وہاں کتنی پولیس تھی اور اس وقت کتنی پولیس فورس تعینات ہے۔
واضح رہے کہ پتھراؤ کا واقعہ اتوار کو ہگلی میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے جلوس کے دوران جھڑپوں کے ایک دن بعد پیش آیا۔ ریاستی حکومت نے بعد میں امتناعی احکامات جاری کیے اور پورے ضلع میں انٹرنیٹ خدمات کو بھی معطل کردیا۔ اس کے ساتھ ہی رشرا ریلوے اسٹیشن سے آنے اور جانے والی تمام لوکل اور میل ایکسپریس ٹرین خدمات کو منسوخ کرنا پڑا۔
یہ بھی پڑھیں:West Bengal Governor CV Anand Bose گورنر سی وی آنند بوس کا تشددزدہ علاقے کا دورہ
غور طلب ہے کہ رام نومی کے موقع پر جلوس کے دوران پستول لہرانے والا نوجوان کو ہاوڑہ پولیس نے بہار کے مونگیر سے گرفتار کرلیاہے۔بتایا جاتا ہے کہ نوجوان سے پوچھ گچھ کے دوران بہت کچھ سامنے آنے کا امکان ہے۔