ETV Bharat / state

شمالی کولکاتا میں پانی سپلائی 24 گھنٹوں تک بند رہےگی - شمالی کولکاتا میں پانی

کولکاتا شہر میں پینے کے پانی کا سب سے بڑا اور اہم مرکز 'ٹالا پمپ اسٹیشن' ہے، جو پورے شہر کو پانی مہیا کراتا ہے۔ اس کے ایک پائپ لائن پھٹ جانے کی وجہ سے سپلائی لائن بری طرح متاثر ہوئی ہے۔

شمالی کولکاتا میں پانی سپلائی 24 گھنٹوں تک بند رہےگی

author img

By

Published : Nov 24, 2020, 9:52 PM IST

ریاست مغربی بنگال کے شمالی کولکاتا میں پانی مہیا کرانے والے 'ٹالا پمپ اسٹیشن' کا پائپ لائن پھٹنے کی وجہ سے سنیچر کے روز اس کی مرمت شروع کی جائے گی۔ جس کے لئے 24 گھنٹوں کے لئے پورے شہر کی پانی کی سپلائی بند رکھی جائے گی۔

وہیں جنوبی کولکاتا میں پانی کی سپلائی معمول کے مطابق ہوگی۔

دراصل کولکاتا شہر میں پینے کے پانی کا سب سے بڑا اور اہم مرکز ٹالا پمپ اسٹیشن ہے، جو پورے شہر کو پانی مہیا کراتا ہے۔ آج اس کے ایک پائپ لائن پھٹ جانے کی وجہ سے سپلائی لائن بری طرح متاثر ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق 'آر جی کار ہسپتال کے عقب میں موجود ریل لائن کے پاس ہی پائپ پھٹا ہے۔ جس کی وجہ سے ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ کے سامنے پانی جمع ہو گیا ہے۔

کولکاتا کارپوریشن کے انجنیئر اس معاملے کا حل نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ریل لائن کے قریب 64 انچ کے پائپ پھٹ جانے کی وجہ سے یہ مسئلہ پیدا ہوا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ سنیچر کے روز اس کی مرمت شروع کی جائے گی۔ جس کے لئے 24 گھنٹوں کے لئے پورے شہر کی پانی کی سپلائی بند رکھی جائے گی۔

کولکاتا کارپوریشن انتظامیہ بورڈ کے چئیرمین فرہاد حکیم نے کہا کہ 'ٹالا پمپ اسٹیشن کے ایک پائپ لائن میں سوراخ تھا، جس کو مرمت کرکے کسی طرح کام چل رہا تھا۔ وہی پائپ اب پوری طرح سے پھٹ گیا ہے۔ جس کی وجہ سے آس پاس پانی بھر چکا ہے۔مستقل طور پر اس کی مرمت کے لئے آئندہ 28 نومبر کو 24 گھنٹے کے لئے پانی کی سپلائی بند کی جائے گی۔'

اس سلسلے میں کولکاتا کارپوریشن کی طرف سے نوٹس بھی جاری کیا جائے گا۔ لیکن گارڈن ریچ میں پانی کی سپلائی جاری رہے گی۔ جنوبی کولکاتا میں پانی کی سپلائی متاثر نہیں ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.