ETV Bharat / state

Kolkata Mominpur Clashes سات مفرور ملزمان کے خلاف وارنٹ، این آئی اے نے انعام کا اعلان کیا

این آئی اے کی ایک خصوصی عدالت نے گزشتہ سال 9 اکتوبر کو لکشمی پوجا کے موقع پر کولکاتا میں واقع اقبال پور-مومن پور میں دو گروپوں کے درمیان جھڑپوں میں ملوث سات مفرور ملزمان کے خلاف وارنٹ جاری کیا ہے۔

مومن پورتشدد: 7 مفرور ملزمان کے خلاف وارنٹ۔ این آئی اے نے انعام کا اعلان کیا

author img

By

Published : Apr 12, 2023, 3:25 PM IST

کولکاتا:قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) کی ایک خصوصی عدالت نے گزشتہ سال اکتوبر کو لکشمی پوجا کے موقع پر کولکاتا کے واقع اقبال پور۔مومن پور میں دو گروپوں کے درمیان جھڑپوں میں ملوث سات مفرور ملزمان کے خلاف وارنٹ جاری کیا۔ ان سات مفرور ملزمان کے بارے میں معلومات فراہم کرنے والوں کو 1,00,000 روپے انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔

اقبال پور۔مومن پور واقعے کے چھ ماہ گزر جانے کے باوجود این آئی کی ٹیم اس معاملے میں ملوث لوگوں کا سراغ لگانے میں پوری طرح سے ناکام رہی ہے۔این آئی اے کی جانب سے اس سال جنوری میں خصوصی عدالت میں داخل کی گئی چارج شیٹ میں بھی کیا گیا تھا۔ 400 صفحات پر مشتمل چارج شیٹ میں کل 14 افراد کا نام شامل کیا گیا تھا، جن میں سے سات کو این آئی اے نے گرفتار کیا تھا جبکہ دیگر سات افراد ابھی تک مفرور ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ اگلے مرحلے میں این آئی اے کی ٹیم مفرور لوگوں کی جائیداد کو ضبط کرنے کا قانونی طریقہ کار پر کام شروع کر سکتی ہے۔

اقبال پور-مومن پور جھڑپوں کی تحقیقات شروع سے ہی تنازعات میں گھری ہوئی تھی۔ این آئی اے سے پہلے اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم (کولکاتا کی ایس آئی ٹی نے تحقیقات کی ذمہ داری سنبھالی اور 20 افراد کو گرفتار کیا۔ تاہم حیرت کی بات یہ ہے کہ ایس آئی ٹی کے ذریعہ گرفتار کئے گئے ان 20 افراد کو این آئی اے کی چارج شیٹ میں تمام الزامات سے بری کردیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ این آئی اے کے اہلکاروں کو ان 20 افراد کے خلاف کوئی ثابت نہیں ملا ہے جنہیں سٹی پولیس نے پہلے گرفتار کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:Teachers Recruitment Scam سی بی آئی کو ٹیچر کے خلاف الزامات کی جانچ کی ذمہ داری

واضح رہے کہ 4 جنوری کو این آئی اے کی ٹیم نے تصادم کے سلسلے میں کولکاتا اور اس کے آس پاس کے 17 مقامات پر چھاپہ ماری چلائی اور 33.87 لاکھ روپے کی نقد رقم برآمد کی۔چھاپہ ماری مہم کے دوران این آئی اے ٹیم کو مقامی باشندوں کی طرف سے مزاحمت کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.