ETV Bharat / state

مغربی بنگال اسمبلی انتخابات: وی وی پیٹ آسنسول پہنچائی گئیں - etv bharat urdu news

وی وی پیٹ سے لدی گاڑیوں کا قافلہ مہاراشٹر سے مغربی بنگال کے ضلع بردوان کے آسنسول پہنچایا جاچکا ہے۔ ریاست میں وی وی پیٹ کی آمد کے ساتھ ہی اسمبلی انتخابات کی گھنٹی بج چکی ہے۔

image
image
author img

By

Published : Dec 26, 2020, 6:38 PM IST

مغربی بنگال میں آئندہ برس ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پیط نظر سیاسی جماعتوں کی میٹننگ اور اجلاس کا سلسلہ پہلے سے ہی شروع ہوچکا ہے۔

اب اسی درمیان وی وی پیٹ سے لدی گاڑیوں کا قافلہ مہاراشٹر سے ضلع بردوان کے آسنسول پہنچایا جاچکا ہے۔ وی وی پیٹ کی آمد کے ساتھ ہی مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات کی ابتدائی مرحلے کی گھنٹی بج اٹھی ہے۔

ذرائع کے مطابق سنیچر کے روز نصف درجن سے زائد لاریاں وی وی پیٹ آسنسول پہنچائی گئیں۔ مغربی بنگال پولیس اور آر ی ایف کی نگرانی میں تمام وی وی پیٹ کی اسکیننگ اور جانچ کے بعد انھیں اسٹرونگ روم میں رکھ دیا گیا۔

اس تعلق سے کانگریس کے رہنما ایس ایم مصطفیٰ نے کہا کہ مہاراشٹر سے تقریباً چار ہزار پانچ سو وی وی پیٹ آسنسول لائے گیے ہیں۔ تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کی موجودگی میں وی وی پیٹ کو اسٹرانگ روم میں رکھا گیا۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے ضابطہ کے مطابق وی وی پیٹ کی اسکیننگ اور جانچ کرنے کے بعد اسے اسٹرانگ روم میں رکھا جاتا ہے۔

آسنسول: بی جے پی کارکنوں کی ترنمول کانگریس میں شمولیت

بی جے پی کے نمائندہ پرکاش بسواس کمار نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے ضابطہ کے مطابق وی وی پیٹ کی اسکین اور جانچ کی گئی۔اس موقع پر تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندے موجود تھے۔ تشفی بخش کارروائی کے بعد وی وی پیٹ کو سیل کر کے اسٹرانگ روم میں رکھ دیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.