ریاستی انتخابی کمیشن کی ہدایت Direction of State Election Commission پر مغربی بنگال میں میونسپل انتخابات 2021 کے دوران کورونا وائرس گائیڈ لائن پر سختی سے عمل کیا گیا ہے۔
پولنگ مرکزا پر کولکاتا پولیس کے ساتھ ساتھ انتخابی ملازمین اور آشا کرمی (محکمہ صحت ) کو تعینات کیا گیا ہے۔ پولنگ مراکز پر ووٹ ڈالے کے لئے آنے والے لوگوں کو کورونا وائرس گائیڈ لائن پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت دی گئی۔
ذرائع کے مطابق ریاستی انتخابی کمیشن کی جانب سے ووٹ ڈالے کے لئے آنے والے لوگوں ہینڈ سانیٹائزر، گلوز دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی سماجی دوری برقرار رکھنے کا مشورہ دیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ پولنگ بوتھ میں داخل ہونے سے قبل لوگوں تھرمل اسکریننگ کیا جا رہا ہے۔ تھرمل اسکریننگ کے بغیر پولنگ بوتھ میں داخلے پر پابندی No Entry Into Polling Booth Without Thermal Screening عائد کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
اس ضمن میں ڈیوٹی پر تعینات محکمہ صحت کے ملازمین سے بات کرنے کی کوشش کی گئی لیکن آن کیمرہ کچھ بھی کہنے سے انکار کر دیا۔ کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے 144 وارڈز میں ووٹنگ کے لئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ بی جے پی سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں نے کولکاتا پولیس کی نگرانی میں ووٹنگ Voting Under the Supervision of Kolkata Police کرانے کے فیصلے کی مخالفت کرچکے ہیں۔
دوسری طرف ووٹرز نے ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ممتابنرجی کے ترقیاتی منصوبوں کو دیکھتے ہوئے ان کے امیدوار فیض احمد خان کی حمایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وارڈ نمبر 66 سے ترنمول کانگریس کے امیدوار فیض احمد خان نے گزشتہ پانچ برسوں میں شاندار کام کیا ہے اورامید کرتے ہیں کہ مستقبل میں بھی عوامی فلاح و بہبود کے کاموں کو انجام دیتے رہے گے۔