ETV Bharat / state

Amartya Sen طلبا اور اساتذہ کے ایک گروپ کی امرتیہ سین سے ملاقات

وشو بھارتی یونیورسٹی شانتی نکیتن نے ماہر اقتصادیات امرتیہ سین سے طلبا اور اساتذہ کے ایک گروپ کی ملاقات پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ خوشامدانہ رویے سے بچیں اور مہاجر لوگوں سے ملاقات سے گریز کریں۔

author img

By

Published : Jul 7, 2023, 2:12 PM IST

طلبا اور اساتذہ کے ایک گروپ کی امرتیہ سین سے ملاقات

بیربھوم: وشو بھارتی کے ایک پروفیسر اور طلباء کے ایک گروپ نے بولپور میں واقع امرتیہ سین کے گھر پراتیچی کا دورہ کیا اور نوبل انعام یافتہ ماہر اقتصادیات امرتیا سین سے ملاقات کی۔ پروفیسر سین نے وشو بھارتی کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔ اس کے بعد ہی وشو بھارتی کی قائم مقام تعلقات عامہ کی افسر مہوا بندیوپادھیائے نے پریس ریلیز جاری کرکے اس ملاقات پر ناراضگی ظاہر کی۔

وشو بھارتی انتظامیہ نے نوبل انعام یافتہ ماہر معاشیات امرتیہ سین کو 13 ڈسمل اراضی خالی کرنے کا نوٹس جاری کیا تھا۔اس کے خلاف پروفیسر سین نے عدالت سے رجوع کیا ہے۔ کلکتہ ہائی کورٹ نے وشو بھارتی کے نوٹس پر روک لگا دی ہے۔ زمین کے تنازع کے درمیان، طلباء نے 5 جون کو پروفیسر سین سے وشو بھارتی کی موجودہ غیر مستحکم صورتحال کے بارے میں ملاقات کی۔ امرتیہ سین نے بھی یونیورسٹی کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔

اس دن کے بعدوشو بھارتی کے قائم مقام پبلک ریلیشن آفیسر مہوا بندیوپادھیائے نے امرتیہ سین کا نام لیے بغیر ایک پریس ریلیز جاری کی۔ اس میں کہا گیا،’’زمین سے متعلق معاملہ زیر التوا ہے اور اس لیے وشوا بھارتی اس وقت اس معاملے پر کوئی تبصرہ نہیں کرے گی۔ مزید کہا گیا ہے، کسی بھی مہاجر مسافر کے وشوا بھارتی کی موجودہ صورتحال پر تبصرہ کو رد کیا جاتا ہےکیونکہ جو بھی یہ بیان عوام میں دے رے ہیں، اس نے وشوا بھارتی میں اب تک موجود ہنگامہ خیز ماحول کا فائدہ اٹھایا ہے۔پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ وشو بھارتی انتظامیہ بدعنوانی کو روکنے اور نظم و نسق بحال کرنے کے لیے تمام قانونی اقدامات اٹھائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:Amartya Sen on UCC یکساں سول کوڈ ہندو راشٹرا بنانے کا ڈیزائن ہے، امرتیہ سین

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی پہلے ہی اس پورے تنازع میں نوبل انعام یافتہ ماہر اقتصادیات امرتیہ سین کی حمایت کا اعلان کرچکی ہیں ۔وشو بھارتی کی پریس ریلیز میں خبردار کیا گیا، چاہے وہ دنیا میں کتنا ہی مشہور کیوں نہ ہو، وشو بھارتی کی نظر میں وہ مجرم ہے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ سیاسی طور پر کتنے ہی طاقتور لوگ ان کی مدد کریں، وشو بھارتی اس ناانصافی کے خلاف لڑتی رہے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.