ETV Bharat / state

بجلی کی شرح میں اضافے کے خلاف بی جے پی کا پرتشدد احتجاج

مغربی بنگال میں بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کو لیکر بی جے پی کی جانب سے احتجاج کیا گیا جبکہ احتجاج کے دوران پولیس اور بی جے پی کارکنوں میں تصادم میں ایک پولیس اہلکار اور ایک احتجاجی زخمی ہوگیا۔

author img

By

Published : Sep 11, 2019, 11:29 PM IST

Updated : Sep 30, 2019, 7:20 AM IST

برقی شرح میں اضافہ کے خلاف بی جے پی کا پرتشدد احتجاج

مغربی بنگال میں بجلی سربراہ کرنے والی کمپنی سی ایس سی ای نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔

بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف بی جے پی یوتھ کی جانب سے آج محکمہ کے صدر دفتر وکٹوریہ ہاؤس تک احتجاجی مارچ نکالی گئی۔

پولیس نے ریلی کو روکنے کی کوشش کی جس کے بعد پولیس اور بی جے پی کارکنوں کے درمیان جھڑپ ہوگئی اور بھیڑ بے قابو ہوگئی۔

بھیڑ کو منتشر کرنے کےلیے پولیس نے آنسو گیس کے گولوں کا استعمال کیا۔

برقی شرح میں اضافہ کے خلاف بی جے پی کا پرتشدد احتجاج

ریلی کی قیادت بی جے پی مہیلا مورچہ کی ریاستی صدر لاکٹ چٹرجی، راجو بنرجی اور سیانتن باسو کر رہے تھے۔

پولیس کے مطابق بی جے پی کارکنوں نے بریکیڈ کو توڑ دیا اور پولیس پر بھی پتھراؤ کیا۔

اطلاعات کے مطابق واقعہ کے بعد بی جے پی کے متعدد حامیوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

Intro:مغربی بنگال میں بجلی مہیا کرانے والی سی ایس سی ای کمپنی کے قیمتوں کی شرح میں اضافہ کے خلاف بی جے پی یوتھ کی جانب سے احتجاج کے دوران پولیس اور بی جے پی کارکنوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں کئی پولیس اہلکار او بی جے پی حامی زخمی ہوگئے.

Body:مغربی بنگال میں زیادہ علاقوں میں بجلی مہیا کرانے والی کمپنی سی ایس سی ای کی جانب سے بجلی کی قیمتوں کی شرح میں اضافہ کے خلاف بی جے پی یوتھ کی جانب سے آج سی سی ایس سی ای کے صدر دفتر وکٹوریہ ہاؤس مارچ کے دوران پولیس اور بی جے پی حامیوں کے درمیان جھڑپ میں کئی افراد زخمی ہوگئے پولس نے بی جے پی حامیوں کو روکنے کے لئے پہلے سے ہی سنٹرل ایونیو کو بیریکڈ لگاکر راستہ بند کر دیا تھا جب بی جے پی حامیوں نے پولس کے بیریکڈ توڑنے کی کوشش کی پولیس کی جانب سے پانی کے فوارے مار کر احتجاجیوں کو روکنے کی کوشش کی گئی جبکہ بیریکڈ توڑنے کی کوشش میں پولس اور بی جے پی حامیوں کے درمیان جھڑپ شروع ہو گئی بھیڑ کو قابو کرنے کے لئے آنسو گیس کے گولے بھی داغے گئے بی جے پی حامیوں کا الزام ہے کہ پولیس کی طرف سے لاٹھی چارج کئے جانے کے نتیجے میں متعدد حامی زخمی ہوئے ہیں ریلی کی قیادت بی جے پی مہیلا مورچہ کی ریاستی صدر لاکٹ چٹرجی راجو بنرجی اور سیانتن باسو کر رہے تھے. جب پولیس نے ان کو روکنے کی کوشش کی تو وہ راستے پر ہی دھرنے پر بیٹھ گئے پولیس کا الزام ہے کہ بی جے پی حامیوں نے بیریکڈ تور دیا اور پولس پر اینٹ پتھر چلائے جس کے نتیجے کئی پولس اہلکار زخمی ہوئے ہیں جبکہ پولیس نے لاٹھی چارج کرنے کے الزام کی تردید کی ہے متعدد بی جے پی حامیوں کو گرفتار بھی کیا گیا ہے.

Conclusion:
Last Updated : Sep 30, 2019, 7:20 AM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.