مرشدآباد: مغربی بنگال میں پنچایت الیکشن 2023 کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ پنچایت انتخابات 8 جولائی کو ایک ہی مرحلے میں ہونے جا رہے ہیں۔ کاغذات نامزدگی 15 جون تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ 20 جون کاغذات نامزدگی واپس لینے کا آخری تاریخ ہے۔
ادھر نامزدگی کے پہلے روز بھی فائرنگ اور بموں کے حملے میں ایک شخص کی موت ہو گئی۔ یہ واقعہ مرشد آباد کے کھگرام کے رتن پور علاقے میں پیش آیا۔ کبیرالشیخ کو گولی مار دی گئی۔ کئی دیگر زخمی ہوئے۔
کبیر الشیخ کو تشویشناک حالت میں کاندی محکمہ ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہو گئی۔ سیاسی تصادم میں دس سے بارہ لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے چند لوگوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔
رشتہ داروں کا کہنا ہے کہ کبیرالشیخ کانگریس کے سرگرم کارکن تھے۔ جن لوگوں نے اسے گولی ماری وہ سب ترنمول کے لوگ تھے۔ اگرچہ ان کی اہلیہ کا دعویٰ ہے کہ وہ کسی سیاسی جماعت سے وابستہ نہیں تھے۔ وہ زیادہ تر وقت گھر میں نہیں رہتا تھا۔ وہ اس دن اپنے بچے کے ساتھ گھر میں بیٹھے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: MP Mimi Chakraborty جب رکن پارلیمان میمی چکرورتی کو عوامی مخالفت کا سامنا کرنا پڑا:
انہوں نے کہا کہ اچانک لوگوں کا ایک گروپ آیا اور ان کے شوہر پر حملہ کر دیا۔ وہ کہتی ہیں کہ انہوں نے کھلے عام 6 گولیاں چلائیں۔گھر میں بھی توڑ پھوڑ کی گئی۔ واقعہ میں عمران نامی شخص کا نام ملزم کے طور پر سامنے آرہا ہے۔