ETV Bharat / state

مالدہ، مرشدآباد اور بیربھوم میں ووٹنگ کے دوران جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی

آٹھویں اور آخری مرحلے کی ووٹنگ کے دوران مالدہ، مرشدآباد اور بیربھوم میں حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور اپوزیشن پارٹیوں کے حامیوں کے درمیان بھیانک جھڑپوں کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔

author img

By

Published : Apr 29, 2021, 12:36 PM IST

violence clash during voting in eighth phase assembly election
مالدہ، مرشدآباد اور بیربھوم میں ووٹنگ کے دوران جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی

مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات کے آٹھویں اور آخری مرحلے میں چار اضلاع کی 35 سیٹوں پر ووٹنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ ووٹنگ کے پہلے ہی گھنٹے میں کولکاتا سمیت بیربھوم، مالدہ اور مرشدآباد سے سیاسی جماعتوں کے حامیوں کے درمیان جھڑپوں کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔

دیکھیں ویڈیو

انتخابی کمیشن نے آٹھویں اور آخری مرحلے میں شمالی کولکاتا کی سات، مالدہ ضلع کی چھ، مرشدآباد اور بیربھوم ضلع کی 11-11 سیٹوں کے لئے مرکزی فورسز کی 753 کمپنیوں کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

شمالی کولکاتا کی سات سیٹوں کے لئے مرکزی فورسز کی 95 کمپنیاں، مالدہ ضلع میں 200 کمپنیوں، مرشدآباد میں 211 اور بیربھوم ضلع 224 مرکزی فورسز کی کمپنیاں تعینات ہیں۔

اس کے باوجود چاروں اضلاع بیربھوم، مالدہ، مرشدآباد اور کولکاتا میں آٹھویں اور آخری مرحلے کی ووٹنگ کے دوران خونی جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ مرشدآباد ضلع کے بہرامپور، کاندی، ہریر پاڑہ اسمبلی حلقوں میں ترنمول کانگریس اور کانگریس( متحدہ اتحاد) کے حامیوں کے درمیان بھیانک جھڑپوں میں 35 سے افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

مالدہ ضلع کے شجاع پور اور ہریش چندر پور میں ترنمول کانگریس اور کانگریس کے حامیوں کے درمیان جھڑپ کے دوران نصف درجن سے زائد گھروں میں توڑ پھوڑ کی گئی۔

بیربھوم ضلع کے لال ماٹی علاقے میں نامعلوم شرپسندوں نے بی جے پی کے امیدوار پر حملہ کیا اور گاڑی میں توڑ پھوڑ کی۔ نانور میں بھی بی جے پی امیدوار مہایشوری پر حملے کی اطلاع ہے۔ دوسری طرف کولکاتا کے مہا جاتی سدن کے قریب بم باری سے علاقے میں دہشت پھیل گئی۔ بی لیا گھاٹا علاقے میں ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے حامیوں نے ایک دوسرے پر راڈ اور ہاکی اسٹیک سے حملہ کئے۔

انتخابی کمیشن نے آٹھویں اور آخری مرحلے میں شمالی کولکاتا کی سات، مالدہ ضلع کی چھ، مرشدآباد اور بیربھوم ضلع کی 11-11 سیٹوں کے لئے مرکزی فورسز کی 753 کمپنیوں کو تعینات کرنے کے باوجود چاروں اضلاع میں ووٹنگ کے دوران تشدد کا بازار گرم ہے۔

مزید پڑھیں:

مغربی بنگال انتخابات: بیربھوم ضلع کے 188 نمبر پولنگ بوتھ پر ای وی ایم خراب

مالدہ اور مرشدآباد ضلع کی 11 - 11 سیٹوں کے لئے حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کو بی جے پی کے علاوہ متحدہ اتحاد کے درمیان دلچسپ مقابلہ متوقع ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.