مغربی بنگال کے مالدہ ضلع کے مائنک چاک،کالیا چاک،رتوا ،رتوا ایک نمبر بلاک میں ندی کے پانی کے داخل ہونے کے سبب سیلاب جیسی صورتحال بن چکی ہے۔درجنوں گاوں پانی میں ڈوب چکے ہیں۔ اس سے عام لوگوں کو یشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔Villegers Facing Problems DUE To Water Entered AT Health Centre IN Malda
ضلع کے بیشتر بلاکوں میں ندی کے پانی کے داخل ہونے کے سبب کروڑوں روپے کی فصلوں کے برباد ہونے کی بھی اطلاع ہے۔اس کے ساتھ ساتھ بیشتر صحت مراکز میں پانی کے داخل ہونے کے سبب خدمات معطل ہوچکی ہیں۔
صحت مراکز کے بند ہونے کے سبب لوگوں کو دور دراز کے ہیلتھ سینٹرز میں علاج کے لئے جانا پڑ رہا ہے۔مقامی باشندوں نے ضلع انتظامیہ اور محکمہ صحت پر لاپروائی کا الزام عاید کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Baguiati Double Murder دہرے قتل معاملے میں ممتا بنرجی نے سی آئی ڈی انکوائری کا حکم دیا
ضلع انتظامیہ نے کہاکہ وہ حالات پر قابو پانے کے لئے وہ اپنی طرف سے بھر پور کوشش کررہے ہیں لیکن ندی کے کنارے کٹاو کا سلسلہ جاری رہنے کی وجہ سے ندی کے پانی کو گاوں میں داخل ہونے سے روکنے میں دشواری ہورہی ہے۔ ندی کے کنارے مٹی کی کٹاو کے سبب حالت مزید بگڑی ہے۔ندی کے کنارے مٹی کی کٹاو کو روکاجاتا تو ضلع کے مختلف علاقوں میں سیلاب جیسی صورتحال پیدا نہیں ہوتی ہے۔ندی کے کنارے مٹی کی کٹاو کو روکنے کی کوشش کرنی چاہئے ورنہ حالات اور بگڑ سکتے ہیں۔
دوسری طرف مالدہ ضلع کے مائنک چاک،کالیا چاک،رتوا ،رتوا اور ہریش چندر بلاک میں ندی کے کنارے مٹی کی کٹاو میں شدید آئی ہے۔اس سے درجنوں گاوں کے ڈوبنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔لوگوں کواحتیاط رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔