کولکاتا:تمل ناڈو نے وجے ہزارے ٹرافی گروپ ای مقابلے میں بنگال کوپانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔آج یہاں گیلی آؤٹ فیلڈ کی وجہ سے تاخیر سے بیٹنگ کرنے اتری بنگال کو تمل ناڈو کے گیند بازوں کے سامنے کڑے امتحان کا سامنا کرنا پڑا اور اس نے چار اوور میں 12 رنز پر تین وکٹیں گنوا دیں، لیکن اس کے بعد ابھیشیک پوریل (14)، انوشٹپ مجومدار (11)، شاکر حبیب گاندھی (19) اور شہباز احمد (20) سبھی نے اچھی شروعات کی۔ لیکن بنگال کو بڑی اننگ میں تبدیل کرنے میں ناکام رہے اور پوری ٹیم 23.4 اوورز میں 84 رنز پر سمٹ گئی۔
تمل ناڈو کی جانب سے سندیپ واریر نے 23 رن پر چار وکٹیں حاصل کیں، ٹی نٹراجن نے 20 رن پر دو، بابا اپراجیت نے 18 رن دے کر دو، آر سائی کشور اور ورون چکرورتی نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔
85 رنز کے ہدف کا تعاقب کرنے اتری تمل ناڈو کے بلے بازوں کو بھی اچھی شروعات کے بعد بنگال کے گیند بازوں کے خلاف سخت چیلنج کا سامنا کرنا پڑا۔ دنیش کارتک کی قیادت والی ٹیم نے 65 رنز پر پانچ وکٹ گنوا دیے، لیکن بابا اندرجیت (17 ناٹ آؤٹ) اور شاہ رخ خان (9 ناٹ آؤٹ) نے صبر سے کھیلتے ہوئے تمل ناڈو کوجیت دلادی۔
یہ بھی پڑھیں:گجرات ٹائٹنز نے شبھمن گل کو ٹیم کا نیا کپتان مقرر کیا
بنگال کے لئے محمد کیف نے 12 رن پر 2 وکٹ لئے، ایشان پورل 40 رن پر 2 اورآکاش دیپ 27 رنز پر ایک وکٹ لے کر بہترین بولر رہے۔ تین میچوں میں دو جیت کے بعد، بنگال بدھ کو اپنے چوتھے گروپ میچ میں مدھیہ پردیش کا سامنا کرے گا۔ وہیں ایک اور میچ میں کرناٹک نے دہلی کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔