بولپور:مغربی بنگال کے ضلع بیربھوم کے شانتی نیتکیتن میں واقع وشوا بھارتی یونیورسٹی میں سریز آف لیچکر میں شرکت کرنے کے بعد بالی ووڈ کے مشہور اور تجربہ اداکار انوپم کھیر نے بنگال کی موجودہ صورتحال پر کہاکہ بنگال کی کلچر اور ثقافت پوری دنیا میں مشہور ہے۔لیکن حالیہ دنوں میں بنگال کی سرزمین پر تشدد کے نام پر جو کچھ بھی ہوا اس کے بارے میں سن کر تکلیف پہنچی۔
بالی ووڈ کے اداکار انوپم کھیر نے کہا کہ بنگال رابندرناتھ ٹائیگور کی سرزمین ہے۔یہاں تشدد کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے۔جو لوگ بھی اس طرح کی وارداتوں میں ملوث ہیں ان کی مذمت کرتاہوں۔انہوں نے خوبصورت اور تاریخی ریاست کو نقصان پہنچایا ہے۔
انہوں نے کہاکہ وہ کافی عرصے سے اس انڈسٹری میں کام کر رہے ہیں۔ ان کے مطابق کچھ لوگ ایسے ہیں جو کام کرتے ہیں اور کچھ لوگ ایسے ہیں جو صرف باتیں کرتے ہیں۔ میں کام کرنے والوں میں سے ہوں ۔
اداکار نے کہا کہ جو لوگ کام کرتے ہیں ان کا تعلق اسی گروپ سے ہے۔ یہی وجہ ہے کہ میں نے 38 سال کے کیرئیر میں 534 فلمیں کی ہیں۔ جو لوگ صرف باتیں کرتے ہیں، ان کی ساری زندگی اسی میں گزر جاتی ہے۔ اور جو کام کرتے ہیں آپ ان کے سامنے اس طرح کیمرے لے کر کھڑے ہوتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:Visva Bharati University Lecture Series انوپم کھیر وشوا
ان کا کہنا ہے کہ کشمیر فائلس کوئی پروپیگنڈہ نہیں ہے۔حقیقی واقعات پر مبنی فلم ہے۔میری پیدائش کشمیر میں ہوئی ہے میں اس درد کو سمجھتا ہوں۔۔انہوں نے کہاکہ کشمیرفائلس کی طرح بنگال پر فلم بن سکتی ہے اس میں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔