ETV Bharat / state

Schools Reopen in West Bengal: مغربی بنگال میں تعلیمی سرگرمیوں کی بحالی پر مختلف تنظیموں نے خوشی کا اظہار کیا - مغربی بنگال کی خبر

مغربی بنگال میں دو برسوں کے بعد ایک بار پھر سے پرائمری اور اپر پرائمری اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس سے قبل سیکنڈری، ہائر سیکنڈری اور کالجوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال کی جاچکی ہیں۔ پرائمری سطح سے تعلیمی سرگرمیاں بحال کرنے کے لئے تحریک چلانے والی تنظیموں کی جانب سے خوشی کا اظہار کیا گیا ہے۔ اسے وہ لگاتار اپنی تحریک کا نتیجہ بتا رہے ہیں۔ Schools Reopen in West Bengal

مغربی بنگال میں تعلیمی سرگرمیاں بحالی پر مختلف تنظیموں نے خوشی کا اظہارکیا

author img

By

Published : Feb 16, 2022, 6:24 PM IST

کورونا کے وبائی شکل اختیار کرنے کے بعد سے مغربی بنگال میں تعلیمی ادارے بند کر دیئے گئے تھے۔ کچھ حد تک آن لائن کلاسز اس درمیان جاری رہیں۔ اس طرح دو برس گزر جانے کے بعد تعلیمی ماہرین اور کئی تنظیموں کی جانب سے پرائمری سطح سے تعلیمی سرگرمیاں بحال کرنے کے لئے لگاتار حکومت پر دباؤ بنایا جا رہا تھا۔بالآخر ریاستی حکومت نے اعلی تعلیمی اداروں اور سنیئر سیکنڈری اسکولوں کو کھولنے کے بعد ریاست کے تمام پرائمری و اپر پرائمری اسکولوں کو کھولنے کا اعلان کیا ہے۔Schools Reopen in West Bengal

مغربی بنگال میں تعلیمی سرگرمیاں بحالی پر مختلف تنظیموں نے خوشی کا اظہارکیا

حکومت کے اس فیصلے کا تعلیمی ماہرین اور مختلف تنظیموں کی جانب سے خیر مقدم کیا گیا ہے۔

مغربی بنگال پرائمری ایجوکیشن بورڈ نے تمام اسکولوں کے ہیڈ ماسٹر کو نوٹس جاری کر دیا ہے اور کووڈ پروٹوکال پر عمل کرتے ہوئے اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

اس درمیان ریاست میں مکمل طور پر تعلیمی سرگرمیاں بحال کرنے کو لے کر کئی تنظیموں کی جانب سے لگاتار تحریک چلائی جا رہی تھی۔

اس سلسلے میں مغربی بنگال اسٹوڈنٹس اسٹرگل کمیٹی لگاتار تحریک چلا رہی تھی۔

اس تنظیم کے ریاستی صدر شمس العالم نے حکومت کے اس فیصلے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسلسل تحریک صحیح طور پر چلائی جائے تو کسی بھی حکومت کو جھکنا ہی پڑتا ہے۔

ریاستی حکومت نے تمام تعلیمی اداروں کو کھولنے کا اعلان کیا ہے۔آل بنگال اسٹوڈنٹس اسٹرگل کمیٹی اسے اپنی اور تمام طلباء کی مسلسل جدوجہد کے فتح کے طور پر دیکھتی ہے۔اس کے ساتھ ہی ہم اردو میڈیم اسکولوں کی خستہ حالی کے خلاف بھی تحریک میں شامل ہونے کے لئے سب سے اپیل کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.