نیوجلپائی گوڑی:مغربی بنگال کے نیو جلپائی گوڑی اسٹیشن (این جے پی)کے قریب وندے بھارت ایکسپریس پر نامعلوم افراد کے ذریعہ پتھراو کرنے کی اطلاع ہے۔ نیو جلپائی گوڑی اسٹیشن میں داخل ہونے سے پہلے ایکسپریس ٹرین پر پتھراو کیا گیا۔ 24 گھنٹوں کے اندر اندر دوسری مرتبہ ایکسپریس ٹرین پر حملہ کیا گیا ہے۔ اس مرتبہ ٹرین کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ ذرائع کے مطابق اسٹیشن میں داخل ہونے کے بعد دیکھا جاتا ہے کہ ٹرین کی کھڑکی کا شیشہ ٹوٹا ہوا ہے۔ سیمی ہائی اسپیڈ ٹرین(وندے بھارت ایکسپریس ) کے C3 اور C6 کمپارٹمنٹ کو مبینہ طور پر نقصان پہنچا۔ تین دنوں میں یہ دوسرا موقع ہے جب وندے بھارت ایکسپریس پر پتھراؤ کیا گیا ہے۔ Stones Pelting at Vande Bharat Express Again at New Jalpaiguri Station
اس سے پہلے پیر کی دوپہر چند نامعلوم لوگوں نے ٹرین کو ہدف بنایا اور مالدہ میں نیو جلپائی گوڑی سے ہاوڑہ جانے والی باندے بھارت ایکسپریس پر اینٹ اور پتھر پھینکے۔ شام تقریباً 5.50 بجے کمار گنج اسٹیشن کے قریب یہ واقعہ پیش آیا تھا۔پتھراو میں سی 13 کوچ کے دروازے کو کا فی نقصان پہنچا تھا۔ ریلوے پروٹیکشن فورس (RPF) نے اس واقعے کی اطلاع اعلی حکام کو دی۔ نیو جلپائی گوڑی اسیشن کے قریب وندے بھارت ایکسپریس پر پتھراو کے واقعے کے بعد مشرقی ریلوے حکام نے سخت نوٹس لیا ہے اور اس کی تفتیش کا حکم دیا ہے۔ اس واقعے میں ملوث لوگوں کی شناخت نہیں ہو سکی۔ تاہم، این ایف ریل کے آر پی ایف نے ریلوے ایکٹ کی دفعہ 154 کے تحت پوسٹ ریلوے املاک میں توڑ پھوڑ اور نقصان پہنچانے کے لئے ایف آئی آر درج کرائی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Stones Pelted At Vande Bharat Express مالدہ میں وندے بھارت ایکسپریس پر پتھراؤ
ایسٹرن ریلوے آر پی ایف کے آئی جی پرم شیوا نے کہا کہ ٹرین کے اندر کوئی واقعہ نہ ہونے کی وجہ سے سیکورٹی میں اضافہ نہیں کیا جا رہا ہے۔بولپور، ساتھیا، احمد پور اور چامگرام کے علاقوں کو پتھراؤ کے لئے حساس علاقوں کے طور پر شناخت کیا گیا ہے۔ مقامی تھانوں کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اسکولوں میں طلباء میں بیداری کے لئے مہم بھی چلائی جائے گی تاکہ وہ معاشرے کو اس سے متعلق آگاہ کر سکیں۔ اس واقعہ کے بعد ترنمول کے ترجمان کنال گھوش نے ٹوئٹر پر سخت مذمت کی اور سوال اٹھایا کہ کیا یہ بنگال کو بدنام کرنے کی سازش ہے؟ چند لوگ سستی سیاست کرنے میں مصروف ہیں اور ان کی وجہ سے ہی اس طرح کی وارداتیں پیش آ رہیں ہیں۔انہوں نے اتر پردیش میں وندے بھارت ایکسپریس پر حملے کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ وہاں جو کچھ بھی ہوا اس پر کسی نے کچھ نہیں کہا لیکن بنگال کو لے کر سیاست کی جا رہی ہے۔