ETV Bharat / state

محمد کیف کی خطرناک گیند بازی، اترپردیش 60 رنوں ہر ڈھیر - بنگال کی ٹیم نے ٹاس جیت

Uttar Pradesh All Out For 60 Runs کانپور کے گرین پارک میں کھیلے جارہے رنجی ٹرافی کے ایک اہم میچ میں محمد کیف کی خطرناک گیندبازی کی بدولت بنگال نے اترپردیش کو پہلی اننگ میں 60 رنوں پر سمٹ دیا۔پہلے دن کے کھیل ختم ہونے تک بنگال نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 95 رن بنا لئے تھے۔

محمد کیف کی خطرناک گیند بازی،اترپردیش 60 رنوں ہر ڈھیر

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 12, 2024, 8:43 PM IST

کولکاتا:بنگال کی ٹیم نے ٹاس جیت کر میزبان اترپردیش کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔بنگال کے گیندبازوں نے پچ پر نمی اور گھاس کا زبردست فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے کپتان کے پہلے گیندبازی کرنے کے فیصلے کو درست ثابت کر دیا۔

اتر پردیش کی شروعات مایوس کن رہی اور 15 رنوں کے مجموعی اسکور پر آرین جیال 11 رن بنا کر آوٹ ہوئے ۔ اس کے بعد بنگال کے تیز گیندبازوں بالخصوص محمد شامی کے بھائی محمد کیف حریف ٹیم پر پوری طرح سے حاوی ہو گئے۔

اترپردیش کی جانب سے سمراٹھ سنگھ 13 رن بنا کر نمایاں اسکورر رہے۔اس کے علاوہ اتر پردیش کے آٹھ بلے باز ڈبل فیگر تک پہنچ نہیں سکے۔اترپردیش کی پوری ٹیم20.5 اوورز میں 60 رن بنا کر آل آوٹ ہوگئی۔ بنگال کی جانب سے محمد کیف نے 5.5 اوورز میں 14 رن دے کر سب سے زیادہ چار کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔اس کے علاوہ سورج سندھو جیسوال کو تین اور ایشان پورل کو دو وکٹ ملے۔

یہ بھی پڑھیں:ماہی سے میچ ختم کرنے کے بارے میں سیکھا: شیوم دوبے

بنگال کو بھی اپنی پہلی اننگ میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔پہلے دن کے کھیل ختم ہونے تک بنگال نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 95 رن بنا لئے تھے۔اتر پردیش کی جانب سے بھونیشور کمار نے سب سے زیادہ 5 وکٹ حاصل کئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.