ETV Bharat / state

اردو زبان کے فروغ کے لیے مغربی بنگال اردو اکادمی کوشاں - west bengal

مغربی بنگال اُردو اکادمی کے کارگزار چیئرپرسن سید شہاب الدین حیدر کا کہنا ہے کہ یہاں 60 فیصد لوگ اردو بولنے بستے ہیں۔

سید شہاب الدین حیدر
author img

By

Published : Jul 4, 2019, 10:45 PM IST

چیئرپرسن سید شہاب الدین حیدر کا کہنا ہے کہ یہاں بعض اضلاع ایسے ہیں جہاں 30 سے 40 فیصد اردو بولنے لوگ آباد ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اردو زبان کے فروغ کے لیے مغربی بنگال اُردو اکادمی کوشاں ہیں، اس کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔

متعلقہ ویڈیو

ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے سید شہاب الدین حیدر نے کہا کہ اکادمی کی جانب سے ہر برس 3500 طلباء کو اسکالر شپ دی جاتی ہے۔ 1200 طلباء کو بک گرانٹ دیا جاتا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ سیمینار کے اردو ادب کے پروگرام کئے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ مصنیفین کو ان کے مسودہ پر مالی تعاون دیا جاتا ہےوہیں ان کی شائع شدہ کتابوں پر انعامات دئے جاتے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ مغربی بنگال میں اب اردو میڈیم اسکولوں میں بچوں کو پڑھنے کا رجحان بڑھ رہا ہے۔ اردو رسم الخط سب سے زیادہ آب و تاب کے ساتھ بنگال میں موجود ہے اور دوسری ریاستوں کے بنسبت بنگال میں اردو زبان کی حالت بہت بہتر ہے۔

Intro:ہندوستان میں کئی زبانیں بولی جاتی ہیں ہیں ان میں اردو زبان کو بھیاہم حیثیت حاصل ہے اور پورے ملک میں اس زبان کے بولنے والے لوگ آباد ہیں ریاست مغربی بنگال میں بھی اردو زبان بولنے والوں کی ایک بڑی تعداد موجود ہیں مجموعی طور پر مغربی بنگال میں اردو زبان بولنے والوں کی تعداد 6.33 فیصد ہے جبکہ مغربی بنگال میں کچھ اضلاع کے سب ڈورژن میں اردو بولنے والوں کی تعداد 40 فیصد سے بھی زیادہ خصوصی طور پر بنگال کے کولکاتا آسنسول اور دیناجپور میں اردو بولنے والے کی سب سے زیادہ تعداد موجود ہے اور اردو زبان اور رسم الخط کا رواج عام ہے. مغربی بنگال اردو اکاڈمی اردو زبان اور اردو رسم الخط خط کو فروغ دینے کے سلسلے میں کئی اقدامات کرہی ہے.

Body:مغربی بنگال اردو اکاڈمی ریاست میں اردو زبان کے فروغ کے لئے حکومت مغربی بنگال کی ماتحت میں اردو زبان وادب کے فروغ کے لئے کام کر رہی ہے حکومت مغربی بنگال نے اس کے لئے کروڑوں کا بجٹ بھی دیتی ہے ای ٹی وی بھارت نے مغربی بنگال اردو اکاڈمی کے کارگزار چئیرپرسن سید شہاب الدین حیدر سے بات کی انہوں نے بتایا کہ اردو اکاڈمی اردو زبان و ادب اور اردو رسم الخط کے فروغ اور اس کی بقاء کے لئے بڑے پیمانے پر کام کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ اکاڈمی کی جانب سے ہر سال ساڑھے تین ہزار طلباء کو اسکالر شپ دیا جاتا ہے اس کے علاوہ 12سو طلباء کو بک گرانٹ دیا جاتا ہے اور سیمنار اور اردو زبان کے ادباء و شعراء کے تخلیقات کو اردو داں طبقے تک پہنچانے کے لئے کتابیں شائع کرائی جاتی ہیں انہوں نے مزید کہا کہ مغربی بنگال میں تقریباً 7 فیصد اردو زبان بولنے والوں کی تعداد موجود ہے اور اس کے علاوہ مختلف اضلاع میں اردو کے چھوٹے چھوٹے پاکٹ ہیں جہاں اردو بولنے والوں کی تعداد کافی زیادہ ہے کولکاتا میں 14 فیصد کمرہٹی میں 22 فیصد ٹیاٹا گڑھ میں 22 فیصد بیرکپور میں 12 فیصد گارولیا 10 فیصد رائے گاچھی 37 فیصد بانسبیریا 42.6 فیصد چاپدانی 23.48 فیصد رشڑا 13.8فیصد دارجلنگ 3 فیصد اسلام پور 11 فیصد دالکھولا 12 فیصد کرسیانگ 4فیصد مرشدآباد 5فیصد بردوان کے دالوربندھ 10 فیصد بیلپہاڑی 7.5 فیصد جموڑیہ 12 فیصد کلٹی 16 فیصد آسنسول 19 فیصد رانی گنج 15.22 فیصد مرگھتول 12.14 فیصد انڈال 20 فیصد شمالی 24 پرگنہ 5 فیصد اور بھاٹ پاڑہ 13 فیصد تیلنی پاڑہ 12 فیصد اردو زبان بولنے والے موجود ہیں. یہ سروے مغربی بنگال اردو اکاڈمی نے کیا ہے انہوں بتایا کہ ان تمام علاقوں میں اردو زبان کی بقاء کے لئے اکاڈمی کی طرف سے مفت کوچنگ کلاس چلائے جاتے ہیں جس سے اردو اسکولوں کے طلباء کے نتائج میں بہت بہتری آئی ہے اور اکاڈمی ان طلباء کو ہی اسکالرشپ دیتی ہے جن کا ایک سبجیکٹ اردو ہو جس کا فائدہ ہوا ہے کہ لوگ اپنے بچوں کو اردو میڈیم اسکولوں طرف مائل ہو رہے ہیں انہوں نے کہا کہ موجودہ وقت میں اردو زبان اور اردو رسم الخط سب سے زیادہ آب و تاب کے ساتھ بنگال میں موجود ہے اور دوسری ریاستوں کے بنسبت بنگال میں اردو زبان کی حالت بہت بہتر ہے.

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.