ETV Bharat / state

بی جے پی نے مغربی بنگال اسمبلی میں سرمائی اجلاس کا واک آوٹ کیا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 28, 2023, 3:47 PM IST

Updated : Nov 28, 2023, 6:56 PM IST

بی جے پی کے ارکان اسمبلی نے سرمائی اجلاس کے پہلے دن مختلف ایشوز پر بولنے کی اجازت نہیں ملنے پر احتجاج کرتے ہوئے واک آوٹ کرتے ہوئے اسمبلی ہال سے چلے گئے۔Uproar In West Bengal Assembly

بی جے پی نے مغربی بنگال اسمبلی میں سرمائی اجلاس کا واک آوٹ کیا
بی جے پی نے مغربی بنگال اسمبلی میں سرمائی اجلاس کا واک آوٹ کیا

بی جے پی نے مغربی بنگال اسمبلی میں سرمائی اجلاس کا واک آوٹ کیا

کولکاتا:مغربی بنگال اسمبلی سرمائی اجلاس کا آغاز ہوا۔اسمبلی میں سرمائی اجلاس کا پہلا دن ہنگامہ خیز رہا۔مین اپوزیشن جماعت بی جے پی نے اسمبلی ہال میں ہنگامہ کیا اور سرمائی اجلاس کے پہلے دن کے واک آوٹ کرنے کا فیصلہ کیا۔

اسمبلی اجلاس کا واک آوٹ کرتے ہوئے اسمبلی ہال کے باہر حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے خلاف جم کر احتجاج کیا اور نعرہ بازی بھی کی۔بی جے پی کے ارکان اسمبلی کا کہنا ہے کہ وہ اسمبلی میں بدعنوانی کے مختلف معاملات پر تفصیکی بحث کرنا چاہتے تھے لیکن اسپیکر کی جانب سے انہیں اجازت نہیں ملی۔

بی جی پی کے ارکان اسمبلی نے کہاکہ بدعنوانی کے معاملے بحث ضروری ہے۔ مغربی بنگال کی عوام کو پتہ چلنا چاہئے کہ ریاست میں کیا چل رہا ہے۔بدعنوانی میں ملوث لوگوں کو کس طرح سے بچانے کی کوشش کی جاتی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ جب سب کچھ ٹھیک ہے تو پھر بحث کرانے سے ریاستی حکومت کیوں کترا رہی ہے۔

دوسری طرف مغربی بنگال اسمبلی میں اسپیکر بمان بنرجی نے کہاکہ بدعوانی کے مختلف معاملات عدالت کیں زیر سماعت ہے۔اس لئے ہم اس پر بحث کی اجازت نہیں دے سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کولکاتا میں 29 نومبر کو امت شاہ کی ریلی کی تیاریاں

ریاستی وزیر فرہاد حکیم نے کہاکہ بی جے پی کے پاس ہنگامہ کرنے کے علاوہ کوئی دوسرا کام نہیں ہے اسی وجہ سے اجلاس بائیکاٹ کرکے نعرہ بازی کررہے ہیں۔اگر آپ کے پاس ترقیاتی منصوبے ہیں اس پر ضرور بحث کرائی جا سکتی ہے۔

Last Updated : Nov 28, 2023, 6:56 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.