ETV Bharat / state

آکسفورڈ یونیورسٹی نے ممتا بنرجی کو خصوصی لیکچر کیلئے مدعو کیا - مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی

آکسفورڈ یونیورسٹی کے پرووائس چانسلر جوناتھ نے بنگال گلوبل بزنس سمٹ کے انعقاد پر ممتا بنرجی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ممتا بنرجی کو آکسفورڈ یونیورسٹی میں لیکچر کیلئے مدعو کیا ہے۔ Bengal Global Business Summit

عالمی تجارتی کانفرنس میں ممتا بنرجی خصوصی لیکچر کیلئے مدعو

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 23, 2023, 11:57 AM IST

Updated : Nov 23, 2023, 12:20 PM IST

کولکاتا: آکسفورڈ یونیورسٹی کے پرو وائس چانسلر جوناتھ نے کولکاتا میں منعقدہ بنگال گلوبل بزنس سمٹ میں خطاب کرتے ہوئے ممتا بنرجی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ممتا بنرجی کو آکسفورڈ یونیورسٹی میں خصوصی لیکچر کیلئے مدعو کیا۔ اس سے قبل مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے آکسفورڈ یونیورسٹی کے نمائندوں سے اپنے بیرون ممالک کے دورے کے دوران ملاقات کی تھی اور انہیں عالمی تجارتی کانفرنس میں شرکت کے لیے مدعو کیا۔ ممتا بنرجی کی دعوت پر آکسفورڈ یونیورسٹی کے پرو وائس چانسلر جوناتھن (پروفیسر جوناتھن) عالمی تجارتی کانفرنس میں شرکت کی۔

انہوں نے بنگال گلوبل بزنس سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانفرنس کے کامیاب انعقاد کے لیے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی قابل مبارک باد ہیں۔ میں بنگال گلوبل بزنس سمٹ میں شرکت کر کے فخر محسوس کر رہا ہوں۔ اس کے لیے بنگال کا شکریہ، مغربی بنگال کے وزیر اعلیٰ کا بھی شکریہ۔ انہوں نے کہا کہ بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کو بھی آکسفورڈ یونیورسٹی میں مدعو کیا گیا ہے۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ کو آکسفورڈ میں تقریر کرنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے ممتا بنرجی کو اپنی یونیورسٹی میں لیکچر دینے کے لیے مدعو کیا ہے۔ ان سے اپنی جدوجہد اور کامیابیوں کے بارے میں بات کرنے کی درخواست کی ہے۔ ہم ان کی جدو جہد، نسل نو کی ترقی اور فرقہ واریت کے خلاف ان کے نظریات اور اصولوں سے متاثر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بنگال گلوبال بزنس سمٹ میں 3لاکھ کروڑ سے زائد روپے کی سرمایہ کاری کی تجویز

اتفاق سے اس سے قبل برطانوی صنعت کاروں سے سرمایہ کاری کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاستی حکومت کے پاس صنعت کے لیے کافی زمین ہے، کافی بجلی ہے، ان کی حکومت کے دوران کوئی ہڑتال نہیں ہوئی ہے۔ ریاست میں ہنر مند کارکن بھی دستیاب ہیں، مواصلاتی نظام بہتر ہوا ہے۔ اس لیے ہم دنیا بھر کے صنعت کاروں سے اپیل کرتے ہیں کہ بنگال میں بے خوف ہوکر صنعت کاری کریں۔ ہم ان کی مدد کرنے کو تیار ہیں۔

Last Updated : Nov 23, 2023, 12:20 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.