سلی گوڑی:مرکزی وزیر نتن گڈکری نے کہا کہ دال کھولا( این ایچ 34) کے عوام کی ساٹھ سال سے چلی آرہی مانگ کو پورا کرتے ہوئے 120 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے پانچ کلو میٹر طویل اور چار لین والے بائی پاس سے اب دال کھولا قصبے کے مسائل حل ہوجائیں گے۔ اس کے علاوہ سلی گوڑی سے کولکاتا کے درمیان کا سفر بائی پاس اور آر او بی کی تعمیر کے نتیجے میں دو گھنٹہ کم ہوجائے گا۔ انھوں نے کہا کہ اس سے بنگلہ دیش ، بھوٹان اور نیپال کے سرحدی علاقوں میں نقل وحرکت بہتر ہوگی۔ Gadkari Launches Development Project in Bengal
وزیر موصوف نے کہا کہ 962 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے چار لین والی رائے گنج سے دال کھولا تک کی پٹّی سے مغربی مدنی پور سے بنگلہ دیش کی سرحد تک کے علاقوں میں مجموعی کنکٹوٹی بہتر ہوئی ہے۔ اس پٹی سے بنگال اور شمال مشرقی خطے کے درمیان کنکٹوٹی میں بھی بہتری آئے گی۔ دوسری طرف سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر نتن گڈکری کو سلی گڑی میں ایک اسٹیج پر چکر آنے کے بعد اسٹیج سے اتارا گیا اور ڈاکٹروں کی ایک ٹیم اور مقامی ماہرین نے ان کا علاج کیا۔
گڈکری شمالی بنگال کے تجارتی مرکز سلی گوڑی کے ڈاگا پور میدان پہنچے، جہاں انہوں نے 1206 کروڑ روپے کے تین این ایچ پروجیکٹوں کے ساتھ ساتھ کئی ہائی وے پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا۔ ذرائع کے مطابق مرکزی وزیر کو ڈائس سے نیچے ایک عارضی گرین روم میں لایا گیا جہاں ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے ان کی دیکھ بھال کی اور ایک ماہر کو ان کی مدد کے لیے بلایا گیا۔ گڈکری کا علاج کرنے والے ڈاکٹروں نے بتایا کہ ان کی بلڈ شوگر میں اچانک کمی کے بعد وہ بیمار ہوگئے تھے لیکن اب وہ ٹھیک محسوس کررہے ہیں۔ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہے کہ مسٹر کیامسٹر گڈکری اسی طرح کے دو دیگر پروگراموں میں شرکت کریں گے جو جنوبی دیناج پور اور پشچم میڈنی پور میں منعقد ہوں گے۔ Union Minister Nitin Gadkari Launches Three Development Project in West Bengal