ETV Bharat / state

Patel Alleges Corruption مغربی بنگال میں سو روزہ روزگار منصوبے کے لئے ملنے والے فنڈ کو روکا گیا - مغربی بنگال کے بردوان ضلع کے آسنسول

بردوان ضلع کے آسنسول کے دورے پر آئے مرکزی وزیر موریشور کپل پاٹل نے ممتابنرجی کی قیادت والی ریاستی حکومت پر بدعنوانی کا الزام لگایا۔انہوں نے کہاکہ بدعنوانی کے معاملے کے انکشاف کے بعد ہی مرکزی حکومت نے مغربی بنگال میں سوروزہ روزگار کے لئے ملنے والے فنڈ کو روک دیا ہے۔

مغربی بنگال میں سوروزہ روزگارمنصوبے  کے لئے ملنے والے فنڈ کو روکا گیا

author img

By

Published : Jun 8, 2023, 2:54 PM IST

بردوان :مغربی بنگال کے بردوان ضلع کے آسنسول کے دورے کے دوران مرکزی وزیر موریشور کپل پاٹل نے ترنمول کانگریس کی قیادت والی ریاستی حکومت پر جم کر بھڑاس نکالی۔انہوں نے کہاکہ مغربی بنگال میں بدعنوانی عروج پر ہے۔ غور طلب ہے کہ بی جے پی نے 2014 اور 2019 کے لوک سبھا انتخابات میں آسنسول سے کامیابی حاصل کی تھی۔ لیکن 2022 کے لوک سبھا ضمنی انتخاب میں آسنسول بی جے پی کے ہاتھوں سے نکل گیاا۔ شتروگھن سنہا ضمنی انتخاب میں آسنسول سے ترنمول کے ٹکٹ پر جیت گئے تھے۔ اب بی جے پی کیمپ اس کھوئی ہوئی زمین کو دوبارہ حاصل کرنے کے لیے میدان میں ہے۔

بی جے پی لیڈر اور پنچایت وزارت کے ریاستی وزیر موریشور کپل پاٹل آج سہ پہر آسنسول کے ایک ہوٹل میں پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے گزشتہ 9 سالوں میں مودی حکومت کی مختلف کامیابیوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے بنگال ودہولڈنگ منی سنٹر کے لیے 100 دن کے کام کے بارے میں بھی سنسنی خیز خلاصہ کیا۔انہوں نے کہاکہ ریاست میں بدعنوانی بہت زیادہ ہے۔ بنگال کے لوگوں کو اب احساس ہونے لگا ہو گا کہ اس پارٹی کو اقتدار میں لا کر بڑی غلطی کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Mamata Banerjee on Train Accident صدی کا سب سے بڑا حادثہ، حقائق کو دبانے کی کوشش کی جارہی ہے: ممتا

انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت نے بنگال کے لوگوں کے لئے ترقیاتی منصوں کا اعلان کرتی رہی ہے لیکن ریاستی حکومت کے چند وزرا مبینہ طور پر بدعنوانی میں ملوث ہیں۔اسی وجہ سے مرکزی حکومت نے سو روزہ روزگار کے تحت ملنے والے فنڈ کو روک دیا ہے۔اس کے لئے ریاستی حکومت ذمہ دار ہے ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.