ETV Bharat / state

خلیج بنگال کے طوفان میں ٹی ایم سی تباہ ہو جائے گی: سپریو

مرکزی وزیر بابل سپریو نے کہا کہ خلیج بنگال میں اٹھنے والے طوفان میں ممتا بنرجی کی قیادت والی ریاستی حکومت تباہ و برباد ہو جائے گی۔

خلیج بنگال کے طوفان میں ٹی ایم سی تباہ ہو جائے گی: سپریو
خلیج بنگال کے طوفان میں ٹی ایم سی تباہ ہو جائے گی: سپریوخلیج بنگال کے طوفان میں ٹی ایم سی تباہ ہو جائے گی: سپریو
author img

By

Published : Jan 3, 2021, 12:35 PM IST

مغربی بنگال کے میدنی پور ضلع میں عوامی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر بابل سپریو نے کہا کہ خلیج بنگال میں اٹھنے والا طوفان ترنمول کانگریس کے لئے تباہ کن ثابت ہو گا۔

خلیج بنگال میں اٹھنے والے بھیانک طوفان میں ممتا بنرجی کی حکومت اور ترنمول کانگریس دونوں کا نام و نشان تک مٹ جائے گا، انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال میں تبدیلی کی لہر پہلے ہی آچکی تھی لیکن ترنمول کانگریس کے خاتمے کے لیے خلیج بنگال میں اٹھنے والا طوفان ان کے لیے آخری ثابت ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ سیاست میں نچلے درجے کی بیان بازی نہیں کرتا ہوں، جو بھی کہتا ہوں خوب سوچ سمجھ کر کہتا ہوں تاکہ میری باتوں سے کسی کو کوئی تکلیف نہ پہنچے میں پہلے ایک گلوکار ہوں اور اس کے بعد سیاسی رہنما اور مرکزی وزیر ہوں، میرے لیے تمام پہلوؤں پر غور کرکے بولنا ہی سب سے اہم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ریاست کے لیے اہم بات یہ ہے کہ ترنمول کانگریس کی قیادت والی ریاستی حکومت کا خاتمہ طے ہے بس وقت کا انتظار ہے۔

مرکزی وزیر بابل سپریو نے کہا کہ ترنمول کانگریس کو چھوڑ کر بی جے پی میں آنے والے تمام رہنماؤں کا دل سے استقبال کرتا ہوں، ہم سب ایک خاندان کی طرح کام کرتے ہیں اور مستقبل میں بھی کریں گے، کیونکہ بنگال میں ہم حکومت بنانے کے بالکل قریب پہنچ چکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.