مرکزی وزیرمملکت بابل سپریو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ریاست مغربی بنگال میں حالات تیزی سے بدل رہے ہیں۔ لوگوں میں حکمراں جماعت ترنمول کانگریس میں دلچسپی کم ہوتی جارہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ گزشتہ روزیر مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتابنرجی جھارکھنڈ کے نومنتخب وزیراعلیٰ ہیمنت سورین کی حلف بردار تقریب میں شرکت کرنے کے لیے گئی تھی۔
بابل سپریو کاکہنا ہے کہ کوئی کہیں بھی جاسکتا ہے ۔اس پر کسی کو کوئی اعتراض نہیں ہوسکتا ہے۔ اس کے پیچھے کیا مقصد ہے ۔اسے جاننا ضروری ہے۔
وزیرمملکت کے مطابق بھارتیہ جنتاپارٹی پر ہمیشہ سے الزام لگتارہا ہے کہ جھارکھنڈ کے غنڈوں کی مدد سے آسنسول میں دہشت پھیلانے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ لیکن اب کیا ہو سگا ۔ حکمراں جماعت کی سربراہ ہی جھارکھنڈکے وزیراعلیٰ سے ہاتھ ملا چکی ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ترنمول کانگریس میں حامیوں کی کمی ہونے کی وجہ سے جھارکھنڈ سے غنڈوں کو بلا نے کی سازش کی جا رہی ہے تاکہ آسنسول میں افرا تفرا کاماحول پیدا ہو سکے۔
وزیرمملکت نے کہاکہ بھارتیہ جنتاپارٹی نے کبھی بھی جھارکھنڈ سے غنڈوں کو نہیں بولا یا ہے لیکن اب حکمراں جماعت کو ہی جھارکھنڈ کے غندوں کی مدد کی ضرورت پڑ گئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی جھارکھنڈ کے نومنتخب وزیراعلیٰ ہیمنت سورین کی حلف بردارتقریب میں شرکت کے لیے پہنچی تھی جس پر وزیرمملکت بابل سپریو نے ان کانام لیے بغیر جم کر تنقید کی ۔