ETV Bharat / state

'ممتا بنرجی حکومت میں بے روزگاری میں اضافہ ہوا' - لا اینڈ آرڈر کی صورتحال ابتر

شمالی 24 پرگنہ کے گیارولیا ٹاؤن میں شھبندو ادھیکاری نے ممتا بنرجی کی قیادت والی ریاستی حکومت اور ان کے بھتیجے ابھیشیک بنرجی پر نکتہ چینی کی۔

'ممتا بنرجی حکومت میں بے روزگاری میں اضافہ ہوا'

author img

By

Published : Feb 11, 2021, 1:00 PM IST

مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے گیارولیا ٹاؤن میں عوامی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے شھبندو ادھیکاری نے کہا کہ ریاست میں گزشتہ چھ مہینوں سے لا اینڈ آرڈر نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ لا اینڈ آرڈر نہیں ہونے کے سبب ریاست کے تمام اضلاع میں سیاسی جماعتوں کے حامیوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

شھبندو ادھیکاری کا کہنا ہے کہ مغربی بنگال میں جاری سیاسی جماعتوں کے درمیان جھڑپوں میں اب تک ساڑھے تین سو سے زائد بی جے پی کے حامیوں کی جان گئی ہے۔

عوامی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے شھبندو ادھیکاری نے کہا کہ ممتا بنرجی کی قیادت والی ریاستی حکومت میں نہ صرف لا اینڈ آرڈر کی صورتحال ابتر ہے بلکہ روزگار کا بھی برا حال ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی دوسری ریاستوں کے مقابلے مغربی بنگال میں بے روزگاروں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

نوجوانوں کو نوکری دینے کے بجائے انہیں دو ہزار ڈھائی ہزار معاوضہ دیا جاتا ہے۔ اس سے کیا ہو گا؟

شھبندو ادھیکاری نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی مغربی بنگال میں ترقیاتی منصوبوں کے لئے 36 ہزار کروڑ روپے دے چکے ہیں لیکن ممتا بنرجی نے اس کا اب تک استعمال نہیں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں ہی مغربی بنگال ترقی کی راہ ہموار ہو سکتی ہے، اس کے لئے عوام کو ممتا بنرجی کو اقتدار سے بے دخل کرنا ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.