مغربی بنگال کے بیربھوم ضلع کے محمد بازار تھانہ علاقے سے اسپیشل ٹاسک فورس کی ٹیم نے ایک لاری ڈرائیور کو گرفتار کیا ہے جس کے پاس سے تقریباً اکاسی ہزار دھماکہ خیز مادہ برآمد ہوا ہے۔ Two Suspects Arrested With Explosives
ذرائع کے مطابق ایس ٹی ایف کی ٹیم نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر محمد بازار تھانہ علاقے میں چیکنگ کررہی تھی اس دوران ایک مشکوک لاری ڈرائیور پولیس کو دیکھ کر اپنی گاڑی کو تیز بھگانے لگا۔ ایس ٹی ایف نے مشکوک لاری کا تعاقب کرکے محمد بازار علاقے میں پکڑ لیا۔
مزید پڑھیں:
Arms Factory Seized in Ghaziabad: غازی آباد میں غیر قانونی اسلحہ بنانے والی فیکٹری کا پردہ فاش
لاری کی جب تلاشی لی تو چار بڑے بڑے بیگ سے آتشی مادہ برآمد ہوئے۔ پوچھ گچھ کے بعد ایس ٹی ایف نے لاری کے ڈرائیور اور خلاصی کو گرفتار کر لیا۔ معاملے کے بعد ایس ٹی ایف اب یہ پتہ لگانے کی کوشش کررہی ہے کہ اتنے بڑے پیمانے پر آتشی مادہ کہا لے جایا جارہا تھا۔