ETV Bharat / state

Road Accident In Bengal بنگال میں مختلف حادثوں میں ایک مریض سمیت دو افراد کی موت - مغربی بنگال کے ضلع میدنی پور

میدنی پور میں منگل کی علی الصبح دو مختلف سڑک حادثوں میں دو افراد ہلاک اور 15 دیگر زخمی ہوگئے۔زخمیوں میں تین افراد کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔Road Accident In Bengal

بنگال میں مختلف حادثوں میں ایک مریض سمیت دو افراد کی موت

author img

By

Published : Dec 27, 2022, 7:44 PM IST

میدنی پور: مغربی بنگال کے ضلع میدنی پور میں منگل کی علی الصبح دو مختلف سڑک حادثوں میں دو افراد ہلاک اور 15 دیگر زخمی ہوگئے۔اس سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔Two People Died And numbers Of People Injured In Two Different Road Accident

پولیس ذرائع کے مطابق پہلا واقعہ پسم میدنی پور ضلع کے جلیشور میں پیش آیا جہاں ایک ایمبولینس ڈرائیور نے گاڑی پر کنٹرول کھو دیا اور چلتے ٹرک سے جا ٹکرائی جس سے ایک مریض کی جائے واقع پر ہی موت ہو گئی۔ بنگال-اڈیشہ سرحد پر قومی شاہراہ نمبر 60 پر پیش آنے والے اس حادثے میں ایمبولینس ڈرائیور سمیت چھ افراد زخمی ہو گئے۔حادثے کے بعد مقامی باشندوں نے انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا۔مقامی باشندوں نے علاقے میں ٹریفک پولیس کانسٹبل کی تعیناتی کا مطالبہ کیا۔

مغربی بنگال کے مرشدآباد ضلع میں ایک دوسرے واقعے میں ایک شخص کی موت ہوگئی جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔پولیس نے جائے وقوع پرپہنچ کر حالت کو قابو میں کیا۔ ایک اور واقعہ میں مرشد آباد ضلع کے دولت آباد میں ایک نجی بس اور لاری کے درمیان تصادم میں ایک پرائیویٹ بس ڈرائیور ہلاک ہوگیا۔ حادثے میں نو مسافر زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو مرشد آباد میڈیکل کالج اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:PM Modi's Brother Met an Accident نریندر مودی کے بھائی کی گاڑی حادثہ کا شکار

دوسری طرف کولکاتا میٹرو میں ایک ہی ریک کے دو مرتبہ خراب ہونے کے سبب عام لوگوں کو بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا۔ذرائع کے مطابق آج دن میں رابندر سرور اور رابندر سدن میٹرو اسٹییشن کے درمیان ایک ہی ریک(میٹرو ریلوے) خراب ہوگئی۔انجینئروں نے اس کی مرمت کرکے دوبارہ چلانے کا اشارہ دیا۔اس کے بعد تھوڑی دور سفر طے کرنے کے بعد وہی میٹرو ریک دوبارہ خراب ہوگئی۔مسافروں نے کولکاتا میٹرو ریلوے کے خلاف احتجاج کیا۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.