مغربی بنگال میں گزشتہ 48 گھنٹوں سے جاری بارش کے سبب عام زندگی مفلوج ہے، عام لوگوں کو بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے.
ریاست میں گزشتہ 48 گھنٹوں سے جاری بارش کے درمیان علی پور محکمہ موسمیات کی جانب سے دارالحکومت کولکاتا سمیت مختلف اضلاع جیسے جنوبی 24 پرگنہ، شمالی 24 پرگنہ کے لئے زرد الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
دارجلنگ کے سیواک - تنگپا میں زیر تعمیر ریلوے لائن ٹنل دھنسنے اور مٹی کے تودے گرنے سے دو افراد ہلاک ہوگئے جبکہ پانچ دیگر لوگ زخمی ہوگئے جن میں دو نابالغ بھی شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق دارجلنگ کے سیواک - تنگپا میں زیر تعمیر ریلوے لائن ٹنل پر مٹی کے تودے گرے اور اس کے بعد زمین دھنسے کا واقعہ پیش آیا، واقعہ میں دو افراد ہلاک ہوگئے، مرنے والے لوگ مزدور ہیں۔
اس واقعے میں دو افراد کی موت ہوگئی جبکہ دیگر پانچ افراد زخمی ہو گئے جس میں دو نابالغ بھی شامل ہیں۔ اس واقعے کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔
وہیں زخمیوں کو کالمپونگ محکمہ ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں ایک مزدور کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
ذرائع کے مطابق ٹنل میں کام کرنے کے دوران سات مزدور اس واقعے کی زد میں آگئے. وہ ٹنل سے باہر نکل نہیں پائے۔ زخمیوں کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، ساتھ ہی پورے معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے اور ذمہ داران سے بھی پوچھ گچھ کی جائے گی۔