ETV Bharat / state

West Bengal Madhyamik 2022: نامساعد حالات میں دو لڑکیوں نے امتحان لکھ کرمثال قائم کی - خاتون نے بچی کو جنم دینے کے بعد مدھیامک امتحانات میں شرکت کی

مغربی بنگال میں آج سے مدھیامک امتحانات 2022 کا آغاز ہو گیا۔ ریاستی ایجوکیشن بورڈ کی تمام تر تیاریوں کے درمیان آج پہلا امتحان مکمل ہوا۔ Madhyamik Exams in West Bengal

نامساعد حالات میں دو لڑکیوں نے امتحان لکھ کرمثال قائم کی

author img

By

Published : Mar 7, 2022, 9:50 PM IST

اسی درمیان بھارت - بنگلہ دیش سرحد سے متصل ضلع مالدہ میں ایک خاتون نے بچی کو جنم دینے کے بعد مدھیامک امتحان میں شرکت کی جو موضوع بحث رہی۔ Madhyamik Exams in West Bengal

ذرائع کے مطابق مالدہ ضلع کے ہریش چندر پور تھانہ علاقے کی رہنے والی انجیرہ بی بی نے صبح میں ہسپتال میں ایک بچی کو جنم دینے کے بعد ہسپتال میں ہی مدھیانک امتحانات میں شرکت کی۔

انجیرہ بی بی کی مدھیامک امتحانات میں شرکت کو یقینی بنانے کے لئے ہسپتال کے ایک کمرے میں انتظام کیا گیا جہاں بورڈ اور پولیس اہلکار دونوں موجود تھے۔خاتون نے کہا کہ مدھیامک امتحانات کے لئے ڈھیر ساری تیاریاں کی تھی۔ تیاری مکمل ہونے کے باوجود ڈر لگ رہا تھا کہ کہیں کسی وجہ سے امتحان میں بیٹھ نہ پاؤں لیکن ہسپتال انتظامیہ اور پولیس انتظامیہ نے ناممکن کو ممکن بنا دیا۔

یہ بھی پڑھیں:SSRB Exam Held in Tral: اے ڈی سی ترال نے ایس ایس آر بی امتحانی مراکز کا جائزہ لیا

پولیس اور ہسپتال انتظامیہ نے کہا کہ انہوں نے کچھ بھی نہیں کیا ہے۔ لڑکی کی ہمت دیکھنے کے بعد ہم اس کے لئے کچھ کرنے کے لئے مجبور ہو گئے۔ اس کی ہمت کی تعریف کرنی چاہئے۔

دوسری طرف چندرکونا میں سانپ کے ڈسنے کے باوجود ایک طالبہ نے ہسپتال میں بیٹھ کر مدھیامک امتحانات میں شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق چندرکونا کے رہنے والی طالبہ گوتم گھوش کو ایکزام سینٹر جاتے وقت سانپ ڈس لیا تھا. گھر والوں کی مدد سے ہسپتال لے جایا گیا. ڈاکٹروں کی مدد سے طالب علم کو سانپ کے زہر سے نجات دلایا گیا۔داکٹروں کے مشورے پر پولیس نے طالب علم گوتم گھوش کو ہسپتال میں ہی امتحان دلانے کا انتظام کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.