ETV Bharat / state

مغربی بنگال: پٹرول وڈیزل کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف دو روزہ احتجاج - ترنمول کانگریس

ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا سمیت مختلف اضلاع میں بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں نے سنچری مکمل کرلی ہے۔

مغربی بنگال: پٹرول ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف دو روزہ احتجاج

author img

By

Published : Jul 10, 2021, 1:53 PM IST

ریاست مغربی بنگال کے مختلف اضلاع میں ترنمول کانگریس کی جانب سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ہورہے مسلسل اضافے کے خلاف دو روزہ احتجاجی مہم کا آغاز کیا گیا جس میں سینکڑوں حامیوں نے شرکت کی۔

ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا سمیت مختلف اضلاع میں بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں نے سنچری مکمل کرلی ہے۔

مغربی بنگال: پٹرول ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف دو روزہ احتجاج

حکمراں جماعت ترنمول کانگریس نے ایندھن کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ ہونے کے خلاف سڑکوں پر اترنے کا فیصلہ کیا۔ حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کو اس مہم میں عام لوگوں کی بھی بھرپور حمایت حاصل ہے۔

ریاستی کابینہ وزیر جاوید احمد خان کی قیادت میں ترنمول کانگریس کے سینکڑوں حامیوں نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کے خلاف احتجاج کیا۔ ترنمول کانگریس کے ریاستی رہنماؤں نے کہا کہ 'بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت تمام محاذ پر پوری طرح سے ناکام ہو چکی ہے۔ اس کا کسی بھی چیز پر کوئی کنٹرول نہیں ہے۔'

یہ بھی پڑھیں: پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

رہنماؤں نے کہا کہ 'پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ہونے کے سبب عام لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ سبزیوں کی قیمتیں آسمان چھونے لگی ہے۔ لوگوں کی آمدنی نہیں ہے لیکن انہیں ضروری اشیاء کے لئے بھاری قیمتیں چکانی پڑ رہی ہیں۔' اس دوران خواتین نے بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کے خلاف احتجاجی دھرنے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

واضح رہے کہ مغربی بنگال میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف حکمراں جماعت ترنمول کانگریس سمیت کانگریس اور لیفٹ فرنٹ کے حامی بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کے خلاف اختجاج کررہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.