ETV Bharat / state

کولکاتا میں بھی دو دن کا لاک ڈاؤن - Two-day lockdown in Kolkata

کولکاتا اترپردیش میں ہر ہفتے لگنے والے لاک ڈاؤن کے بعد اب ایسا ہی ایک فیصلہ بنگال میں بھی کیا ہے۔

اترپردیش میں ہر ہفتے لگنے والے لاک ڈاؤن کے بعد اب ایسا ہی ایک فیصلہ بنگال میں بھی کیا ہے

author img

By

Published : Jul 22, 2020, 10:37 PM IST

ریاست مغربی بنگال میں اب اترپردیش کی طرز پر ہفتے میں دو دن لاک ڈاؤن شروع کیا گیا ہے، جبکہ یہ مہم کولکاتا پولس نے شروع کی ہے۔

کولکاتا پولس نے جمعرات اور سنیچر کو ہونے والے مکمل لاک ڈاؤن کے تئیں بیداری لانے کے لیے شہر کے متعدد علاقوں میں مہم چلائی اور شہریوں سے اپیل کی ہفتے میں دو دن ہونے والے لاک ڈاؤن میں اپنے اپنے گھروں میں رہیں اور ایمرجنسی ضرورت کے بغیر گھر سے نہ نکلیں۔

حکومت کی جانب سے جاری گائیڈ لائن کے مطابق ہر ہفتے دو دو دن لاک ڈاؤن نافذ کیا جائے گا، وہیں پہلا لاک ڈاؤن کل سے شروع ہورہا ہے، اور یہ صبح چھ بجے سے رات دس بجے تک نافذ رہے گا۔

کولکاتا پولس نے بتایا کہ بھیڑ بھاڑ اور مارکیٹ علاقے میں یہ مہم چلائی گئی ہے۔

خیال رہے کہ ریاست میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ کے پیش نظر مغربی بنگال حکومت نے ماہرین کے مشورے پر ریاست بھر میں ہفتے میں دو دن لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بنگال میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 50 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے، اور اب تک 1200 افراد کی موت ہوچکی ہے۔

کولکاتا کے علاوہ شمالی 24پرگنہ، جنوبی 24پرگنہ، ہاوڑہ اور ہگلی سب سے زیادہ متاثر ہے۔

خیال رہے کہ ریاست کے کنٹیمنٹ زون میں نو جولائی سے 31 جولائی تک لاک ڈاؤن نافذ ہے، اس کے علاوہ کولکاتا پولس نے ماسک پہن کر باہر نکلنے کے لیے بھی مہم شروع کی ہے اور جگہ اس کے لیے بینر لگائے گئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.