مغربی بنگال کے مالدہ ضلع میں بھارت ۔بنگلہ دیش سرحد کے قریبی گاوں میں پولیس کی خصوصی چھاپہ ماری مہم کے دوران دوافراد کو گرفتار کرکے ان کے پاس سے لاکھوں روپے کے جعلی نوٹ بر آمد کیے گیے۔
ضلع پولیس سپرٹینڈنٹ الوک راجویرنے پریس کانفرنس کوخطاب کرتے ہوئے کہاکہ بھارت اور بنگلہ دیش سرحد کے قریب خفیہ اطلاع کی بنیاد پرخصوصی چھاپہ ماری مہم کے دوران بڑی کامیابی ملی ہے۔
انہوں نے کہاکہ خصوصی چھاپہ ماری مہم کے دوران پولیس لاکھوں روپے کے جعلی نوٹوں کے ساتھ دولوگوں کو گرفتار کرلیا۔ ان کے پاس سے20 لاکھ روپے کے جعلی نوٹ بر آمد کیے گیے ہیں۔
پولیس سپرکاکہنا ہے کہ گرفتار افراد کی شناخت سلیم میاں(22)اورسکمامیاں(32)کی شکل میں ہوئی ہے ۔دونوں کے پاس جعلی نوٹ برآمد کیے گیے ۔
انہوں نے کہاکہ گرفتار افراد کے پاس سےدوہزارروپے کے20 لاکھ جعلی نوٹ برآمد کیے گیے ۔ تفتیش جاری ہے۔ علاقے میں چھاپہ ماری مہم جاری رکھنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔
ضلع پولیس سپرکے مطابق بھارت۔بنگلہ دیش سرحد کے قریب غیرقانونی کاروبارکرنے والوں کے خلاف سخت مہم چلائی جاری ہے۔ پولیس کو اس میں بڑی کامیابی مل رہے۔
بنگلہ دیش میں محشن شیخ نام کے ایک شخص کاپتہ چلاہے جو ان دونوں سے جعلی نوٹوں کا اسمگلنگ کراتاہے۔اس کے بدلے منشیات منگواتاہے۔