کولکاتا: کولکاتا پولس کی ایس ٹی ایف کی ٹیم نے اس واقعہ میں ملوث ہونے کے شبہ میں دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار شدگان کی شناخت راجیش ملک اور امیت کمار دیو کے طور پر ہوئی ہے۔ ان میں امت کا گھر جنوبی 24 پرگنہ میں ہے اور راجیش کا گھر پکنک گارڈن روڈ کولکاتا میں ہے۔کولکاتا پولس کے ڈی سی سنٹرل روپیش کمار نے بتایا کہ مخبروں کی اطلاع کی بنیاد پر ان دو افراد کو گرفتار کیا گیا۔ ان کے پاس سے ایک بیگ برآمد ہوا۔ انہیں گرفتار کر کے بو بازار تھانے لے جایا گیا۔ تلاشی کے دوران بیگ سے 50 لاکگ روپے نقد برآمد ہوئے۔ لیکن گرفتار افراد اس بارے میں کوئی معقول جواب نہیں دے سکے کہ ان کے پاس اتنی بڑی رقم کہاں سے آئی ہے جس کے نتیجے میں پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں:Miscreants Chopped Private Part of Student طالب علم کا عضو تناسل کاٹ کر شرپسند فرار
اس واقعہ میں پارک اسٹریٹ پولیس اسٹیشن میں تحریری شکایت درج کرائی گئی تھی، لیکن پولیس کی جانچ میں سست روی کی وجہ سے پورٹ ایریا میں ہوئے اس واقعہ کی جانچ ای ڈی کو سونپ دی گئی۔ بعد میں، ای ڈی کے اہلکاروں نے مرکزی فورسز کی مدد سے جائے وقوعہ پر جا کر عامر خان نامی شخص کے گھر سے کل 11 کروڑ روپے برآمد کیے۔ کولکاتا پولیس کی تحقیقات میں لاپرواہی سامنے آنے کے بعد متعلقہ پارک اسٹریٹ پولیس اسٹیشن کے تفتیشی افسر کو کلوز کر دیا گیا ہے۔