ETV Bharat / state

Tripura Assembly Election 2023: پارٹیوں کی الیکشن کمیشن سے پرامن انتخابات یقینی بنانے کی درخواست

author img

By

Published : Jan 19, 2023, 1:21 PM IST

مرادآباد سے سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر ایس ٹی حسن نے ملک میں مسلمانوں کے خلاف ہجومی تشدد کے واقعات پر اضافہ ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ عجیب بات اس ملک میں اقلیتی طبقے کے لوگوں کو ہدف بنایا جا رہاہے اور حکومت خاموش تماشی بنی ہوئی ہے۔ SP MP Dr S T Hussain On Mob Lynching

Breaking News

اگرتلہ:بی جے پی کے صدر راجیو بھٹاچاریہ نے کہا کہ پارٹی الیکشن لڑنے کی تیاری کر رہی ہے اور وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر اعلیٰ مانک ساہا کی قیادت میں جمہوریت کے تہوار میں حصہ لینے کے لئے پوری طرح تیار ہے۔چونکہ بی جے پی ایک کیڈر پر مبنی، جمہوری اور منظم پارٹی ہے جو عوام کی ترقی کے لئے وقف ہے، اس لئے تریپورہ میں اس کی اقتدار میں واپسی میں کوئی شک نہیں ہے۔

مسٹر بھٹاچاریہ نے کہاکہ کووڈ وبائی مرض کے دو سال گزرنے کے باوجود، تریپورہ حکومت نے تمام شعبوں میں قابل ستائش ترقی کی ہے۔ بی جے پی زیرقیادت حکومت کے پانچ سال میں یہاں ودیا جیوتی اسکولوں، نیشنل اسٹینڈرڈ انگلش میڈیم اسکول اور کالج قائم کرنے، سی بی ایس ای کے نصاب کو متعارف کرانے، سڑک اور مواصلات کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی، تجارت اور کامرس کو فروغ دینے، صحت کی سہولیات، کسانوں کی آمدنی کو دوگنا کرنے، اس کی توسیع، انشورنس کی سہولیات اور سیاحت کی ترقی ہوئی ہے۔

انہوں نے الزام لگایا کہ 2018 کے انتخابات سے قبل کمیونسٹ پارٹی کی 25 سالہ حکمرانی "کرپٹ کیڈر اور بدعنوانی" کی حکمرانی تھی جہاں حکمرانی میں عام لوگوں کی کوئی حصہ داری نہیں تھی۔ مرکز سے جو بھی پیسہ آیا اسے سی پی آئی (ایم) کے کارکنوں نے لوٹا اور کوئی ترقی نہیں ہوئی، صرف بدامنی پھیلانے کے لیے نعرے لگائے گئے اور غنڈہ گردی کا سہارا لیا گیا، جو بی جے پی کے دور حکومت میں کافی حد تک کم ہوا۔

زبردست اکثریت کے ساتھ بی جے پی کی جیت کا دعوی کرتے ہوئے بی جے پی کے صدر نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے پرامن انتخابات کو یقینی بنانے اور پولنگ فیصد کو ریکارڈ سطح تک بڑھانے کی تمام کوششیں کی ہیں۔ مرکزی فورسز کی ایک بڑی تعداد کو پہلے ہی ریاست بھر میں تعینات کیا گیا ہے اور وہ ووٹروں میں اعتماد پیدا کرنے کے لیے باقاعدگی سے فلیگ مارچ کرتے رہے ہیں۔

دریں اثنا، سی پی آئی (ایم) کی ریاستی کمیٹی کے رکن پاویتر کار نے کہا کہ 'مشن زیرو پول تشدد' شروع کرنے کے باوجود، بی جے پی کارکن، پولیس کی عدم فعالیت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے تشدد اور اپوزیشن کے حامیوں اور ان کے دفاتر پر حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔ مقامی پولیس کے تحت مرکزی فورسز کو تعینات کیا گیا ہے جو بی جے پی لیڈروں کے ہاتھ کی کٹھ پتلی بنی ہوئی ہے۔ ایسے میں ریاست میں آزادانہ اور منصفانہ انتخابات ممکن نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:CPIM In Tripuraریاست سے باہر تعینات ٹی ایس آر کے جوانوں کے لئے ووٹنگ کا نظام ہونا چاہیے

کانگریس کے صدر برجیت سنہا، ترنمول تریپورہ کے ریاستی انچارج راجیو بنرجی، اور ٹپرا موتھا کے سپریمو پرادیوت کشور دیببرمن نے کمیشن سے درخواست کی کہ وہ تریپورہ میں آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کرانے کے لیے پارٹیوں کے لئے طے کیے گئے رہنما اصولوں اور وعدوں پر عمل کرے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی ریاست سے باہر کے سماج دشمن عناصر کے ذریعے دہشت اور تشدد کا ننگا ناچ کر رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.