ETV Bharat / state

رکن اسمبلی فیروزہ بی بی کے خلاف کارروائی کے بعد ترنمول پر تنقید

author img

By

Published : Jan 1, 2021, 1:23 PM IST

رکن اسمبلی فیروزہ بی بی کو بلدیاتی ترقیاتی بورڈ کے چیئرمین کے عہدے سے برخاست کرنے پر حکمراں جماعت ترنمول کانگریس تنقید کی زد میں آ گئی ہے۔

Trinamool faces criticism over action against MLA Feroze Bibi
رکن اسمبلی فیروزہ بی بی کے خلاف کارروائی پر ترنمول پر تنقید

مغربی بنگال کے اسمبلی انتخابات سے قبل حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے ستارے ان دنوں گردش میں ہیں۔

ترنمول کانگریس خود کو تنقید سے دور رکھنے کی جتنی کوشش کر رہی ہے، اس کی مشکلیں اتنی ہی بڑھتی جا رہی ہیں۔

دَل بَدل سے پریشان ترنمول ابھی خود کو سنبھال بھی نہیں پائی تھی کہ رکن اسمبلی فیروزہ بی بی کا مسئلہ سامنے آ گیا ہے۔

حکمراں جماعت ترنمول کانگریس نے بلدیاتی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی نائب چیئرپرسن فیروزہ بی بی کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا ہے۔

فیروزہ بی بی پانسکوڑہ مغرب سے ترنمول کانگریس کی رکن اسمبلی ہیں۔

اس سے قبل شبھندو ادھیکاری ایچ ڈی اے کے چیئرمین عہدے سے مستعفی ہو گئے تھے۔ شبھندو ادھیکاری کی جگہ فیروزہ بی بی ہی ایچ ڈی اے چیئرپرسن کے عہدے کی مضبوط امیدوار تھیں۔

فیروزہ بی بی ہی کی جگہ بھوان پور کے رکن اسمبلی ادھندو مہتو کو بلدیاتی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کا چیئرمین بنایا گیا ہے جبکہ سدانند جانا کو نائب چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔

فیروزہ بی بی کو ان کے عہدے سے اس طرح ہٹانے کے سبب حکمراں جماعت ترنمول کانگریس تنقید کی زد میں آ گئی ہے۔

ترنمول کانگریس کے ضلع صدر شیو پرکاش گور نے کہا ہے کہ پارٹی نے فیروزہ بی بی کو اعلیٰ مقام دینے کے لئے ایچ ڈی اے نائب چیئرپرسن کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔

فیروزہ بی بی کو ترنمول کانگریس میں اہم ذمہ داری ملنے والی ہے۔ انہوں کہا کہ آنے والے دنوں میں سب کو معلوم پڑ جائے گا۔

مزید پڑھیں:

میں ٹی ایم سی کبھی نہیں چھوڑوں گا: اروپ رائے

فیروزہ بی بی ترنمول کانگریس کی ایک اہم رکن ہیں اور وہ وزیراعلی ممتا بنرجی کی قریبی بھی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.