ETV Bharat / state

ترنمول کانگریس بدھ کو امیدواروں کی فہرست جاری کرے گی

مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے لئے ترنمول کانگریس اپنے امیدواروں کی فہرست آئندہ بدھ کو جاری کرے گی، ترنمول کانگریس کے سربراہ امیدواروں کے ناموں پر حتمی فیصلہ کرنے کے لیے میٹنگ میں مصروف ہیں۔

author img

By

Published : Mar 1, 2021, 6:14 PM IST

ترنمول کانگریس بدھ کو امیدواروں کی فہرست جاری کرے گی
ترنمول کانگریس بدھ کو امیدواروں کی فہرست جاری کرے گی

مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان ہونے کے باوجود ابھی تک کسی بھی سیاسی جماعت نے اپنے امیدواروں کی فہرست جاری نہیں کی ہے۔

ذرائع کے مطابق ترنمول کانگریس آج ہی امیدواروں کی فہرست جاری کرنے والی تھی لیکن کسی وجہ سے امیدواروں کے نام کا اعلان نہیں کیا جاسکا۔

ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے آج اپنی رہائش گاہ کالی گھاٹ میں پارٹی لیڈران کے ساتھ اہم میٹنگ کر رہی ہیں تاکہ امیدواروں کے نام پر حتمی فیصلہ کیا جاسکے۔

ذرائع کے مطابق ترنمول کانگریس اپنے امیدواروں کے ناموں کی فہرست آئندہ 3 مارچ (بدھ کے روز) کو جاری کر سکتی ہے۔

مزید پڑھیں:

ممتا بنرجی کی رہائش گاہ پر انتخابی کمیٹی کی نشست آج

واضح رہے کہ مغربی بنگال کے انتخابات اس بار آٹھ مراحل میں ہونے والے ہیں۔ اس لئے امیدواروں کے ناموں کے اعلانات بھی آٹھ مراحل میں کئے جائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.