مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا کے جنوب میں واقع مسلم اکثریتی تجارتی پورٹ علاقے Muslim majority area کے وارڈ نمبر 75 میں سیاسی سرگرمیاں Political activities انتہائی عروج پر پہنچ چکی ہے۔ اس وارڈ میں لیفٹ فرنٹ کے حمایت یافتہ سی پی آئی ایم کے امیدوار فیاض احمد خان، کانگریس کے امیدوار محمد عقیل اور ترنمول کانگریس کے امیدوار پیشے سے وکیل نظام الدین شمس کے مابین سہ طرفہ مقابلہ ہے۔
ترنمول کانگریس کے امیدوار ایڈووکیٹ نظام الدین شمس نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو میں ریاست کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات Municipal elections میں ترقیاتی کاموں کی بنیاد پر ممتابنرجی کی پارٹی کو کامیابی ملے گی۔ ترنمول کانگریس کے امیدوار نے کہا کہ 2011 کے بعد سے اب تک جتنے بھی انتخابات ہوئے ہیں ان میں ممتابنرجی کے ترقیاتی کاموں کی بنیاد پر ہی کامیابی ملی ہے اور اس کا سلسلہ آگے بھی جاری رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں:KMC election 2021: کانگریس کا ترنمول پر مسلمانوں کو گمراہ کرنے کا الزام
ایڈووکیٹ نظام الدین شمس کا کہنا ہے کہ پارٹی میں سب کچھ ٹھیک ہے۔ ٹکٹ تقسیم کو لے کر کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ انسانی فطرت ہوتی ہے اور وہ کچھ بہتر اور زیادہ کرنے کی کوشش میں امید لگا بیٹھتا ہے ایسا ہی اس بار بھی ہوا۔ جن لوگوں کو ٹکٹ نہیں ملا وہ پہلے سے زیادہ سرگرم ہوکر اپنے امیدواروں کی حمایت میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خضرپور اور اس کے اطراف کے مسائل کو حل کرنے کی بھرپور کوشش کی گئی اور اس میں کامیابی بھی ملی۔ آپ خضرپور اور اس کے اطراف میں گھوم کر دیکھ سکتے ہیں یہاں کیا ترقیاتی کام ہوئے ہیں۔
ایڈووکیٹ نظام الدین شمس نے کہا کہ گزشتہ 45 برسوں سے اس وارڈ پر بایاں محاذ کا قبضہ ہے۔ لیکن اس مرتبہ برسوں سے جاری سی پی آئی ایم کے اجارہ داری کو ہم ختم کر دیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ تقریباً ساڑھے چار دہائیوں کے بعد اس وارڈ کے لوگوں کو لفٹ فرنٹ سے نجات دلائیں گے کیونکہ ہمیں عوام کی بھر پور حمایت حاصل ہے۔