ETV Bharat / state

'پارٹی مخالف افراد کو بخشا نہیں جائے گا'

ترنمول کانگریس کے سینیئر رہنما اور کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے میئر فرہاد حکیم نے پارٹی مخالف سرگرمیوں میں ملوث بدھان نگر میونسپل کارپوریشن کے میئر کے خلاف سخت کارروائی کا انتباہ دے دیا ہے۔

author img

By

Published : Jul 8, 2019, 1:05 PM IST

Updated : Jul 8, 2019, 2:49 PM IST

'پارٹی مخالف افراد کو بخشا نہیں جائے گا'

فرہاد حکیم نے کہاکہ پارٹی سے بڑھ کر کوئی رہنما نہیں ہے ۔ اگر میں پارٹی مخالف سرگرمیوں میں ملوث رہا تو میرے خلاف بھی سخت کارروا ئی کی جائے گی ۔ پارٹی کو بدنام کرنے والوں کے خلاف مہم چلائی جارہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ بدھان نگر میونسپل کار پوریشن کے میئر شبھاشاچی دتہ پارٹی مخالف سرگرمیوں میں ملوث رہے ہیں ۔ انگنت شکایت موصول ہونے کے بعد پارٹی کی سربراہ ممتابنرجی میئر کے خلاف کارروا ئی کرنے پر مجبور ہے۔

ریاستی وزیر کے مطابق ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتابنرجی نے شبھاچی دتہ کی جگہ ڈپٹی میئر تاپس مجمدار کو بدھان نگر میونسپل کارپوریشن کا میئر مقرر کیا ہے ۔

ممتابنر جی بدھان نگر میونسپل کارپوریشن کے تمام ترنمول کانگریس کے کونسلرز سے بات چیت کر رہی ہیں۔

شبھاشاچی دتہ کے خلاف تحقیقات مکمل ہونے تک تاپس مجمدار میئر کے عہدے پر کام کریں گے ۔

واضح رہے کہ بدھان نگر میونسپل کارپوریشن کے میئر شبھاشاچی دتہ اور بی جے پی کے رہنما ؤں کے درمیان نزدیکیاں بڑھیں ہیں۔ باور کیا جارہا ہے کہ وہ بی جے پی میں شامل ہونے کے لیے پر تول رہے ہیں۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Jul 8, 2019, 2:49 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.