ETV Bharat / state

کلکتہ: مرکز کی نئی تعلیمی پالیسی کے خلاف ترنمول کانگریس کا احتجاج - It is not right to take exams in this age of Corona

ترنمول کانگریس کے چھاتر پریشد نے اپنے یوم تاسیس کے موقع پر آج کلکتہ کے میو روڈ میں گاندھی مجشمہ کے پاس مرکز کی نئی تعلیمی پالیسی اور نییٹ، جے ای ای امتحانات کے انعقاد کے خلاف احتجاج کیا گیا۔

کلکتہ: مرکز کی نئی تعلیمی پالیسی کے خلاف ترنمول کانگریس کا احتجاج

author img

By

Published : Aug 28, 2020, 9:56 PM IST

کلکتہ: ترنمول کانگریس کے چھاتر پریشد نے اپنے یوم تاسیس کے موقع پر آج کلکتہ کے میو روڈ میں گاندھی مجشمہ کے پاس مرکز کی نئی تعلیمی پالیسی اور نییٹ، جے ای ای امتحانات کے انعقاد کے خلاف احتجاج کیا گیا۔

اس موقع پر موجود ایم پی ابھیشیک بنرجی نے کہا کہ اس سلسلے میں سپریم کورٹ نے اپنا کام کیا ہے۔ عدالت کو صحیح جانکاری دینا حکومت کا کام ہے۔ لیکن عدالت کو حکومت نے صحیح جانکاری نہیں دی۔ ہر روز بھارت میں کورونا وائرس کے معاملات دنیا میں سب سے زیادہ پیش آرہے ہیں۔ ایسے حالات میں مرکزی حکومت اپنی جھوٹی انا کے لئے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنے کو تیار نہیں ہے۔ انہوں نے لہا کہ 'حکومت عوام کے لئے ہوتی ہے، عوام حکومت کے لئے نہیں۔

ویڈیو

انہوں نے یہ بھی کہا کہ 'طلباء امتحان دینے آئیں گے تو ان کے ساتھ والدین بھی آئیں گے۔ وہ لوگ بھی کورونا وائرس کے رابطے آ سکتے ہیں۔ اتنے لوگوں کی زمہ داری کون لے گا۔ کیا حکومت نے ان باتوں پر کبھی غور و فکر کیا ہے۔

طلباء کی پریشانیوں کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹرین نہیں چل رہی ہیں۔ بہار اور آسام میں سیلابی صورتحال ہے۔ کسی کے گھر سے امتحان کا مرکز تین سو کیلو میٹر دور ہے تو کوئی پانچ سو کیلو میٹر دور سے کیسے آئے گا۔ ملک کو انجنیئر اور ڈاکٹر کی ضرورت ہے لیکن ایسی صورت حال میں امتحان کرانا خطرناک ہو سکتا ہے۔ ایسے حالات میں زندگی سب سے اہم ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.