مغربی بنگال کے کولکاتا و اطراف میں درگا پوجا کمیٹیز کی جانب سے ہر برس دھوم دھام سے درگا پوجا کا انعقاد کیا جاتا ہے ۔ اس میں کافی روپے خرچ کئے جاتے ہیں۔ اس کے نتیجے میں محکمہ محصولات نے بنگال کی درگا پوجا کمیٹیز کو نوٹس بھیجا ہے ۔
ترنمول کانگریس کی جانب سے سخت مزمت کی گئی ۔ ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے اس پر اپنی برہمی کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ محصولات کی تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ درگا پوجا پر ٹیکس لگانا قابل مزمت ہے اور ہم اس کی مخالفت کرتے ہیں۔
آس کے ساتھ انہوں نے اس فیصلے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے دھرنا دینے کا بھی اعلان کیا تھا ۔ اس کے تحت آج راجا سبودھ ملک اسکوائر کے پاس ترنمول کانگریس جننی سمیتی کی جانب سے احتجاج و دھرنا کیا گیا۔ اس میں ترنمول کانگریس کی کئی بڑے رہنماؤں نے شرکت کی جن میں کاکولی گھوش دستیدار، چندریما بھٹا چاریہ اور سمیتا بخشی اور بدھان نگر کی مئیر کرشنا چکرورتی کے علاوہ کئی کونسلروں نے بھی شرکت کی ۔
ریاستی وزیر چندریمابھٹاچاریہ نے کہاکہ چند لوگ مغربی بنگال کومذہب کے نام پر تقسیم کرنے کی سازش کررہے ہیں۔ ان لوگوں سے ریاست اور عوام کو نقصان ہونے کا خظرہ ہے ۔ ترنمول کانگریس عام لوگوں کے مفاد کے حق میں آواز بلند کر رہی ہے۔
اس موقع پر ریاستی وزیر سمیتا بخشی نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ درگا پوجا بنگال کا ایک بہت ہی اہم تہوار ہے اور کولکاتا و اطراف میں اس کا اہتمام بڑے پیمانے پر کیا جاتا ہے ۔ کافی روپئے خرچ کئے جاتے ہیں لیکن پوجا کمیٹیوں کی جانب سے چندہ اکٹھا کر کے اس کا اہتمام کیا جاتاہے ۔
عام لوگوں سے چندہ جمع کیا جاتا ہے اس کے علاوہ کچھ لوگوں سے اسپانسر لیا جاتا ہے اور جو اسپانسرس ہیں وہ ٹیکس دیتے ہی ہیں یک مرکزی حکومت کی طرف سے سازش درگا پوجا کو متاثر کرناہے۔
لیکن وہ لوگ چاہے کچھ بھی کر لیں ہم درگا پوجا دھوم دھام سے منائیں گے اس میں درگا پوجا کمیٹیوں کا ساتھ ہے وہ بھی بھی ہمارے ساتھ ہیں ترنمول کانگریس کی بنگا جننی ساکھا کی طرف سے یہ احتجاج و دگرنا ہے اور ہم کسی حال میں درگا پوجا کمیٹیوں پر ٹیکس دینے کے لئے راضی نہیں ہونے والے ہیں ہمارا احتجاج جار رہے گا.